پنجاب پروٹیکشن آف اونرشپ آف غیر منقولہ قانون کی معطلی پر مریم نواز شریف کا ردعمل

منگل 23 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب پروٹیکشن آف اونرشپ آف غیر منقولہ کے قانون مجریہ 2025 کی معطلی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ قانون برسوں اور نسلوں سے چلنے والے زمین اور جائیداد کے مقدمات کو پہلی بار 90 دن میں حل کرنے کی حد مقرر کرتا ہے اور لاکھوں اہل پنجاب کی مدد کے لیے بنایا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکا کی ملاقات

مریم نواز نے کہا کہ عوام کی منتخب صوبائی اسمبلی نے یہ قانون طاقتور لینڈ مافیا کے چنگل سے عوام کو نجات دینے کے لیے بنایا۔ اس قانون سے پہلی بار عوام کو اپنی قانونی زمین اور جائیداد کے تحفظ کی طاقت ملی اور یہ شہادت پر مبنی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ آج کا عدالتی فیصلہ اعلی عدلیہ کے طے کردہ مسلمہ اصولوں کے مطابق نہیں اور اس قانون کی معطلی سے قبضہ مافیا کو فائدہ ہوگا، جسے عوام قبضہ مافیا کی پشت پناہی کے طور پر دیکھیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ قانون مظلوم عوام کو تحفظ دیتا ہے اور زمینوں کے مقدمات میں دہائیوں سے چلنے والے آرڈرز کو ختم کرنے کا جامع حل فراہم کرتا ہے۔ اس قانون کی معطلی مریم نواز شریف کی ذات کے لیے نقصان کا باعث نہیں، لیکن قبضہ اور لینڈ مافیا کے ستائے عوام کے لیے شدید نقصان دہ ہے۔

مزید پڑھیں: یوم فضائیہ، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کیا پیغام دیا؟

مریم نواز نے واضح کیا کہ قانون سازی کرنا صوبائی اسمبلی کا آئینی حق ہے اور اسے روکا نہیں جا سکتا۔ اس قانون کو معطل کرنے کا نقصان غریب، مسکین، بیواؤں اور مظلوم عوام کو پہنچے گا، جن کی داد رسی کے لیے یہ قانون بنایا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ انصاف ملنے سے غریب اور مظلوم کی بندھ جانے والی آس دوبارہ بحال ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم