کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس، تمام لین دین قانون کے مطابق کرنے پر زور

منگل 23 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں پاکستان میں نجکاری کے عمل سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں نجکاری کمیشن اور وزارتِ نجکاری نے کمیٹی کو ملک میں جاری اور آئندہ نجکاری کے عمل پر جامع بریفنگ دی۔ کمیٹی نے نجکاری کمیشن کی جانب سے اختیار کیے گئے تمام مراحل کا تفصیلی جائزہ لیا، سفارشات پر غور کیا اور اس امر پر زور دیا کہ نجکاری کے تمام مراحل میں حکومت کی وضع کردہ پالیسیوں، قوانین اور طریقۂ کار پر سختی سے عمل کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیے: پی آئی اے کی نجکاری کا عمل تاریخی مرحلے میں داخل، وزیراعظم کا اظہارِ اعتماد

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ہدایت کی کہ نجکاری سے متعلق تمام لین دین قانون کے مطابق انجام دیے جائیں اور اس پورے عمل میں بہترین بین الاقوامی نجکاری طریقۂ کار کو اپنایا جائے۔

انہوں نے متعلقہ حکام کو یہ بھی ہدایت کی کہ نجکاری کے عمل میں شامل تمام فریقین کو یکساں مواقع فراہم کیے جائیں اور شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

اجلاس میں وفاقی وزرائے خزانہ، توانائی اور تجارت نے شرکت کی، جبکہ وزیراعظم کے مشیران برائے نجکاری، صنعت و پیداوار، اور خصوصی معاونین برائے خزانہ بھی اجلاس میں موجود تھے۔ اس کے علاوہ طارق باجوہ سمیت کابینہ، نجکاری، منصوبہ بندی، تجارت، دفاع، قانون اور توانائی کے وفاقی سیکریٹریز اور نجکاری کمیشن کے اعلیٰ حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیے: قومی ایئر لائن پی آئی اے کی نجکاری کا عمل شروع،  3 کمپنیوں نے بولی لگادی

اجلاس کے دوران اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ نجکاری کا عمل ملکی معیشت کو مستحکم کرنے، سرمایہ کاری کے فروغ اور سرکاری اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے نہایت اہم ہے، اور حکومت اس عمل کو شفاف، منصفانہ اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے آگے بڑھائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیلی پارلیمان میں اذان اور نماز کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی کا متنازع بل منظور

ایپل کا 2027 تک 5 نئے آئی فون متعارف کرانے کا منصوبہ، چین سے میموری چپس حاصل کرنے کا بھی امکان

باغبانپورہ  اسکول حادثہ : مریم نواز کا فوری نوٹس، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم

سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ،فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز