پی آئی اے کی نجکاری کا عمل تاریخی مرحلے میں داخل، وزیراعظم کا اظہارِ اعتماد

منگل 23 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی کابینہ اجلاس میں کہا ہے کہ آج پی آئی اے کی نجکاری کا دن ہے اور اس کے لیے متعلقہ حکام اور کابینہ ارکان نے بڑی محنت اور عرق ریزی سے کام کیا ہے۔ انہوں نے نائب وزیراعظم، وزیر دفاع اور وزیر خزانہ کی کاوشوں کو بھی سراہا۔

وزیراعظم نے بتایا کہ نجکاری کے لیے لفافوں میں بولیاں موصول ہو گئی ہیں اور بولی کا عمل براہِ راست دکھایا جا رہا ہے، جو پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بولی کے عمل کو شفاف بنانا ضروری ہے اور کامیاب بولی سے معاملات بہتر ہوں گے۔ شفاف بولی کے لیے یکسوئی کے ساتھ کام جاری ہے اور درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: قومی ایئر لائن پی آئی اے کی نجکاری کا عمل شروع، 75 فیصد حصص کی خریداری کے لیے 3 کمپنیاں میدان میں

وزیراعظم نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری طے شدہ ضوابط اور شفاف طریقے سے کی جا رہی ہے تاکہ قومی کیریئر کی بحالی اور مالی استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔

اس کے علاوہ وزیراعظم نے انڈر 19 ایشیا کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی شاندار کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ ٹیم اس کامیابی پر مبارکباد کی مستحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے کھیل کے مظاہرے پرانے وقتوں کی یاد تازہ کرتے ہیں۔

وزیراعظم نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو کنگ عبدالعزیز ایوارڈ سے نوازنے کا اعلان بھی کیا اور کہا کہ یہ ایوارڈ پوری پاکستانی قوم کے لیے باعثِ عزت ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کے ساتھی مذاکرات کی بات کر رہے ہیں، جبکہ حکومت پہلے بھی مذاکرات کی دعوت دے چکی ہے، اسمبلی کے فلور سے بھی یہ دعوت دی گئی۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے کی نجکاری کا فیصلہ کن مرحلہ، بولی میں حصہ لینے والی کاروباری کمپنیاں کونسی ہیں؟

انہوں نے کہا کہ ترقی اور خوشحالی کے لیے سیاسی جماعتوں میں ہم آہنگی ضروری ہے اور مذاکرات کی آڑ میں بلیک میلنگ نہیں چل سکتی۔ جائز مطالبات پر ہی بات ہو سکتی ہے اور حکومت ہر اقدام کے لیے تیار ہے تاکہ ملک آگے بڑھ سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم