پنجاب پروٹیکشن آف پراپرٹی قانون کی معطلی، پاکستان بار کونسل کا خیرمقدم

بدھ 24 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان بار کونسل نے پنجاب پروٹیکشن آف پراپرٹی قانون کے اطلاق کی معطلی کے لاہور ہائیکورٹ کے عبوری حکم کا خیرمقدم کیا ہے۔ وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ آئین، قانون اور عدالتی بالادستی کے عین مطابق ہے۔

پاکستان بار کونسل کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نئے آرڈیننس کے تحت ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں کمیٹیوں کو جائیداد کے تنازعات کا اختیار دینا آئین و قانون کے منافی ہے۔ اعلامیے کے مطابق یہ آرڈیننس عدلیہ کے اختیارات، شہری حقوق اور سول عدالتی نظام کو کمزور کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے لاہور ہائیکورٹ: پنجاب پراپرٹی اونرشپ آرڈیننس پر عملدرآمد روک دیا، چیف جسٹس کے سخت ریمارکس

اعلامیے میں کہا گیا کہ زیرِ سماعت مقدمات میں ریونیو افسران کے ذریعے قبضہ دلوانا عدالتی اختیار پر براہِ راست حملہ ہے اور کچھ عناصر تمام اختیارات، بشمول عدالتی اختیارات، اپنے ہاتھ میں لینا چاہتے ہیں۔

پاکستان بار کونسل کے مطابق پٹواریوں اور اسسٹنٹ کمشنرز کو دائرہ اختیار سے بڑھ کر اختیارات دینا ناقابل قبول ہے، جبکہ قوانین کی تشریح کا اختیار آئینی طور پر صرف عدلیہ کو حاصل ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو عبوری حکم جاری کرنے کا مکمل آئینی اختیار حاصل ہے اور عدلیہ کے اختیارات کو کمزور کرنے والے قانون کی معطلی ایک درست اور بروقت فیصلہ ہے۔

یہ بھی پڑھیے پنجاب میں 90 روز کے اندر زمینوں سے قبضہ ختم کروانے کا طریقہ کار کیا ہے؟

پاکستان بار کونسل نے واضح کیا کہ وکلا برادری چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اور عدالتی ادارے کے ساتھ کھڑی ہے اور پنجاب حکومت کی جانب سے آرڈیننس کے حق میں پیش کیے گئے مؤقف کو مسترد کرتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہنگامی صورتحال میں بھی سپریم کورٹ کی کارروائی جاری، ویڈیو لنک کے ذریعے 20 مقدمات نمٹا دیے گئے

’ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی مذاکرات کی راہ میں بڑی رکاوٹ ‘فیلڈ مارشل کی ٹرمپ کو فون کال

پنجاب میں ٹریفک جرمانوں میں کمی کا اطلاق تاخیر کا شکار، وجہ کیا ہے؟

سونا سستا ہوگیا، پاکستان میں فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟

جاپان کی پاکستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے کی تیاری بہتر بنانے کے لیے نئی کاوشیں، 4 لاکھ ڈالر فراہم کردیے

ویڈیو

لائیوپاکستان کی ایران، امریکا مذاکرات کے دوسرے دور کو کامیاب بنانے کے لیے کوششیں جاری

فیلڈ مارشل نے ایران میں امن کے لیے عظیم کام کیا، شیخ حسن سروری

ضلع مہمند کے عمائدین کا پاک فوج اور حکومت پر اعتماد، امن کوششوں پر خراجِ تحسین

کالم / تجزیہ

ایک اور گیارہ سے نو دو گیارہ

مطالعہ پاکستان : بنیان مرصوص ایڈیشن

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟