سپریم کورٹ نے منشیات کیس میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کر دی

بدھ 24 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ نے منشیات کے الزام میں گرفتار ملزم ولید کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔ درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر خارج کی گئی۔

کیس کی سماعت جسٹس نعیم اختر افغان کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کی۔

عدالتی ریمارکس اور دلائل

جسٹس نعیم اختر افغان نے سوال اٹھایا ’ملزم ستمبر میں گرفتار ہوا، اتنی جلدی سپریم کورٹ کیسے آگیا؟‘

ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ یہ مقدمہ گھریلو جھگڑے پر پولیس کی بد نیتی کی بنیاد پر درج کیا گیا۔ جسٹس نعیم اختر افغان نے پوچھا:
’گھریلو جھگڑے میں پولیس والے کیسے آگئے؟‘

یہ بھی پڑھیے سپریم کورٹ نے توہین مذہب کے ملزم کی ضمانت کیس میں فریقین کو نوٹس جاری کر دیے

جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہا کہ گھریلو جھگڑا اتنا خطرناک کیسے ہو گیا کہ ہیروئن ڈالی گئی؟

جسٹس نعیم اختر افغان نے مزید ریمارکس دیے کہ گھریلو جھگڑے میں ہزار گرام ہیروئن کون ڈالتا ہے؟
اس پر ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملزم پر ہزار گرام ہیروئن اور 120 گرام آئس کا مقدمہ ہے۔ واقعہ کے کوئی پرائیویٹ گواہ نہیں ہیں اور گرفتاری کے وقت کی ویڈیو بھی نہیں بنائی گئی۔

اس پر جسٹس نعیم اختر افغان نے جواب دیا کہ  ایسی باتیں ٹرائل میں کی جاتی ہیں، ضمانت میں نہیں۔

عدالتی ہدایات

عدالت نے پولیس کو ہدایت دی کہ اگلی سماعت سے پہلے چالان جمع کروایا جائے۔
ٹرائل کورٹ کو بھی کہا گیا کہ ٹرائل جلد از جلد مکمل کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیے سپریم کورٹ نے نفرت انگیز مواد پھیلانے کے ملزم سید محمد کی ضمانت منظور کرلی

واضح رہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ رواں سال ستمبر میں اسلام آباد پولیس نے درج کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم