لاکھوں لیپ ٹاپس تقسیم کیے ایک بھی سفارش پر نہیں دیا، وزیر اعظم شہبازشریف کا مظفر آباد میں تقریب سے خطاب

بدھ 24 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے مظفرآباد میں طلبہ و طالبات کو لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس خطے کے بزرگوں نے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے عظیم قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے افواج پاکستان کی مئی میں حاصل ہونے والی کامیابی کے دوران کی گئی دعاؤں کی اہمیت کو اجاگر کیا اور طلبہ کی محنت کو قوم کے لیے روشنی قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ پنجاب لودھراں کے تاریخی تعلیمی اجتماع میں طلبہ کے درمیان، لیپ ٹاپ تقسیم

وزیر اعظم نے خطاب میں کہا کہ مجھے بہت فخر ہے کہ اس خطے کے بزرگوں، بھائیوں اور بہنوں نے پاکستان کی ترقی، عظمت اور خوشحالی کے لیے اپنی جانیں قربان کی ہیں۔ ’کشمیر بنے گا پاکستان‘ کے نعرے کو آپ نے ہر وقت اپنی آواز سے فضا میں گونجتے رکھا۔

انہوں نے مئی میں ہونے والی جنگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس دوران آپ نے افواج پاکستان کے لیے پاکستان بھر کے عوام کے ساتھ تہجد کے وقت اللہ تعالیٰ کے حضور سربسجود ہو کر دعائیں کیں۔ آپ کی آنکھیں نم تھیں اور آپ نے رب ذوالجلال سے افواج پاکستان کی کامیابی کے لیے دعا کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ یہ دعائیں افواج پاکستان کے لیے ایک روحانی طاقت تھیں، جس سے انہوں نے ہندوستان کو وہ سبق سکھایا جو ساری عمر یاد رہے گا۔

طلبہ کی محنت کو قوم کے لیے روشنی قرار دینا

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ آج میں اس دھرتی میں موجود ہوں اور یہاں موجود ان عظیم والدین کے بچوں اور بچیوں کو دیکھ کر میں سمجھتا ہوں کہ آپ کی شبانہ روز محنت نہ صرف آپ کے والدین، آپ کی ذات اور آپ کے اساتذہ کے لیے ہے بلکہ پوری قوم کے لیے بھی۔ آپ اس محنت کے ذریعے ایک درخشندہ ستارہ ہیں۔

لیپ ٹاپ ایک وژن ہے، نہ کہ مشین

آج جن بچوں اور بچیوں کو لیپ ٹاپ ملے ہیں، وہ صرف اور صرف اپنی محنت کی بدولت حاصل ہوئے ہیں۔ بعض بچوں کے والدین کے پاس شاید اتنے وسائل بھی نہ ہوں، مگر انہوں نے اپنی شبانہ روز محنت سے، اپنا پیٹ کاٹ کر، یہ کامیابی حاصل کی، اور آج پوری قوم اس بات کے معترف ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ یہ لیپ ٹاپ کوئی مشین نہیں ہے بلکہ ایک وژن ہے۔ جب کووڈ نے پورے پاکستان میں یلغار کی، اس وقت بھی لیپ ٹاپ کے ذریعے جن بچوں کو میرٹ پر یہ دیے گئے، نہ صرف ان کا روزگار جاری رہا بلکہ انہوں نے لیپ ٹاپ کے ذریعے تعلیم بھی حاصل کی۔

افشین زاہد کی مثال اور بچوں کی کامیابیاں

جو لوگ اس وقت طعنہ دیتے تھے کہ یہ رشوت ہے، میں کہتا ہوں کہ اگر یہ رشوت ہوتی تو آج آپ ڈاکٹر یا انجینئر نہیں بن سکتے تھے۔ آج آپ نے دیکھا کہ قوم کے عظیم بیٹیاں اور بیٹے اپنے واقعات کے ذریعے یہ ثابت کر رہے ہیں۔

اس میں افشین زاہد، جو یہاں موجود ہیں، ایک آؤٹ اسٹینڈنگ چائلڈ ہیں۔ انہوں نے زندگی کے اندھے تھپیڑوں کا بڑی ہمت سے مقابلہ کیا، اور ان کے والدین، بھائی اور بہنوں نے ان کو ہمت دی۔ آج دیکھیں کہ وہ ایک اسپیشل چائلڈ ضرور ہیں، لیکن خدا تعالیٰ نے انہیں وہ فیکلٹیز دی ہیں جو شاید میرے اور آپ میں بھی نہیں ہیں، اور انہوں نے انہیں بروئے کار لا کر اپنا نام بلند کیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اگر لیپ ٹاپ رشوت ہوتی، تو یہ بچی جو آج اللہ تعالیٰ کے کرم سے ایک ممتاز مقام رکھتی ہیں، یہ بچے اور بچیاں جو سامنے بیٹھے ہیں، ان سب کو آپ نے سنا۔ یہ محنت اور محنت کا نتیجہ ہے، اور میں آپ کو بلا خوف تردید کہہ سکتا ہوں کہ جو لیپ ٹاپ آج تک تقسیم ہوئے، جب میں پنجاب میں تھا اور میرے بڑے بھائی وزیراعظم پاکستان تھے، انہوں نے بھی لاکھوں لیپ ٹاپ تقسیم کیے، مگر ایک لیپ ٹاپ بھی سفارش کے ساتھ نہیں دیا گیا۔ یہ محنت کی عظمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں آج آپ کو یہ پیغام دے رہا ہوں کہ وفاق نے دانش سکول کی بنیاد اسی لیے رکھی، کیونکہ پاکستان اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے، حضرت قائداعظم کی عظیم قیادت اور لاکھوں مسلمانوں کی قربانیوں کے نتیجے میں معرض وجود میں آیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ حضرت قائداعظم اور علامہ اقبال کی آنکھوں میں جو خواب تھا، وہ یہ تھا کہ لاکھوں لوگ اس خواب کو اپنی آنکھوں میں بچائے رکھیں۔ انہوں نے خون کے دریا عبور کیے، راستے میں لاکھوں لوگ شہید ہوئے، ماؤں کے آنچل پھٹے، مگر وہ یہی خواب اور امید لے کر پاکستان آئے کہ وہاں محنت، امانت اور دیانت سکہ رائج الوقت ہوگا، کوئی سفارش یا دھاندلی نہیں ہوگی، اور محنت کے ذریعے ہر فرد کو معاشرے میں اپنا مقام حاصل کرنے کے بھرپور مواقع ملیں گے۔ اس موقع پر انہوں نے علامہ اقبال کے درج ذیل اشعار پڑھے:

تمنّا آبرو کی ہو اگر گلزارِ ہستی میں

تو کانٹوں میں اُلجھ کر زندگی کرنے کی خو کر لے

نہیں یہ شانِ خودداری، چمن سے توڑ کر تجھ کو

کوئی دستار میں رکھ لے، کوئی زیبِ گلو کر لے

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سابق این سی پی رہنما میر ارشد الحق کی بی این پی میں شمولیت

سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ٹوکنائزیشن، وزیر خزانہ کی عالمی وفد سے ملاقات

کرکٹ بورڈ کو الٹی میٹم دینے کی بھارتی خبریں غلط اور غیر مستند ہیں، بنگلادیش

ایران کیخلاف کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، آرمی چیف کا دشمنوں کو سخت انتباہ

جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں مودی کے خلاف پھر نعرے، احتجاج ملک بھر میں پھیل گیا

ویڈیو

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

جعلی مقدمات قائم کرنے سے لوگ ہیرو بن جاتے ہیں، میاں داؤد ایڈووکیٹ

عمران خان نے کہا تھا کہ ’فوج میری ہے اور میں فوج کا ہوں‘، شاندانہ گلزار

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟