توہین عدالت کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئی جی پولیس کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا

جمعرات 25 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شیریں مزاری کی گرفتاری سے متعلق توہین عدالت کیس کی سماعت کے موقع پر آئی جی اسلام آباد پولیس کی غیر حاضری پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

عدالتی حکم کے باوجود شیریں مزاری کی گرفتاری پر توہین عدالت کیس  کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی۔ درخواست گزاار ایڈووکیٹ ایمان مزاری اپنی وکیل زینب جنجوعہ کے ہمراہ عدالت کے سامنے پیش ہوئیں۔

عدالتی استفسار پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ آئی جی صاحب بینچ ون کے سامنے ہیں کچھ دیر تک آجائیں گے۔ آئی جی اسلام آباد کی عدم موجودگی پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے جسٹس گل حسن اورنگزیب بولے؛ کیا آئی جی نہیں آئے ؟ یہ توہین عدالت کا کیس ہے۔ انہیں یہاں ہونا چاہیے تھا۔

جسٹس گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے کہ پوری ریاستی مشنری سیاست میں لگی رہی ہمیں بتا دیتے شیریں مزاری کی گرفتاری کا نقص امن کے ساتھ بھی کوئی تعلق نہیں۔

’یہ بھی بتا دیتے جو کچھ ہو ریا ہے ان کا مقدمات سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ عدالت کو بتا دیتے یہ سب کچھ سیاست ہو رہی ہے ان کا مقدمات سے کوئی تعلق نہیں۔ پوری ریاستی مشنری سیاست میں لگی رہی ہمیں بتا دیتے۔‘

جسٹس گل حسن اورنگزیب کا کہنا تھا کہ بادی النظر میں آئی جی نے ڈی سی پنڈی کے آرڈر کو اس عدالت کے آرڈرز پر ترجیح دی۔ عدالت نے آئی جی اسلام آباد کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے سماعت سے قبل تحریری جواب جمع کرانے کا بھی حکم دیا ہے۔

کیس کی مزید سماعت 31 مئی تک ملتوی کردی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب اسمبلی بھرتیوں کا کیس: پرویز الٰہی کی اپیل 3 اگست کو سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر

4 ارب ڈالر کا خفیہ مالیاتی نیٹ ورک، ایران سے متعلق حیران کن دعوے سامنے آگئے

بہار میں ‘کاکروچ کیفے’ کھل گیا، مینیو میں کیا کچھ ہوتا ہے؟

لاہور میں امریکی خاتون اور 3 بچوں کی ہلاکت کا معمہ حل، پولیس نے حقائق سامنے رکھ دیے

کینیا میں 15 ہاتھی پراسرار طور پر ہلاک، زہریلی کیڑے مار ادویات سے آلودہ ٹماٹر کھانے کا شبہ

ویڈیو

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

فون گرو فارم خانیوال: جدید زراعت اور لائیو اسٹاک کی ترقی کا ایک مثالی ماڈل

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘