کالاباغ کے علاقہ ماڑی شہر میں لنگیاں بنانے والی آخری نسل جو ہاتھ سے لنگیاں تیار کرتی ہے

جمعہ 26 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ضلع میانوالی کے شہر کالاباغ سے 6 کلومیٹر دور پہاڑوں کے دامن میں آباد  قدیمی علاقہ ماڑی شہر لنگیاں بنانے کے حوالے سے مشہور ہے جہاں مختلف ڈیزائن میں لنگیاں تیار ہوتی ہیں۔

گزشتہ 50 سال سے ہاتھ سے لنگیاں بنانے والے کاریگر عبدالرحیم نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے باپ دادا بھی یہی کام کرتے تھے اور اب ہم بھی وہ آخری نسل ہیں جو ہاتھ سے کپڑا، چادریں، لاچہ اور لنگی بناتے ہیں، ایک لنگی 2 سے 3 ہزار روپے میں فروخت ہوتی ہے اور یہ پاکستان کے علاوہ بیرون ملک متحدہ عرب امارات، دبئی، شارجہ اور دیگر ممالک میں بھی بھیجی جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

ان کا کہنا تھا، ’میری 75 سال عمر ہو گئی اور میں تمام عمر یہی کام کرتا رہا ہوں۔ نئی نسل یہ کام نہیں سیکھ رہی۔ اس کام میں اب کوئی کمائی نہیں رہی اور نہ ہی میرے بچے یہ کام سیکھ رہے ہیں،’ یہ لنگی سر پہ رکھنے کے علاوہ بطور چادر اور تہہ بند باندھنے کے کام بھی آتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی سی بی کا نیا ورک لوڈ سسٹم فاسٹ بولرز کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا، نسیم شاہ

یوکرین جنگ کے بعد خلا میں عسکری سرگرمیوں پر عالمی خدشات بڑھ گئے

شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کے ہنی مون کی تلخ یادیں سامنے آگئیں

بھارت کا اسرائیل کو فراہم کردہ اسلحہ غزہ جنگ میں استعمال ہو رہا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

فیفا، ارجنٹینا اور سازشی نظریات: حقائق کیا کہتے ہیں؟

ویڈیو

لائیوبلوچستان میں ترقی روکنے کے لیے دہشتگردی کی جاتی ہے، احساسِ محرومی اور نمائندگی کا بیانیہ حقائق کے منافی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘