9  مئی جلاؤ گھیراؤ کیسز کا تفصیلی فیصلہ جاری، محمود الرشید کو 33 سال قید

جمعہ 26 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کو گلبرگ کے علاقے میں ہونے والے جلاؤ گھیراؤ اور گاڑیاں نذر آتش کرنے کے 2 مقدمات کا تفصیلی تحریری فیصلہ جاری کر دیا، جس میں پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما میاں محمود الرشید سمیت متعدد ملزمان کو سزائیں سنائی گئیں۔

تحریری فیصلے کے مطابق عدالت نے 9 مئی کے دو مقدمات میں شواہد ناکافی ہونے پر 23 ملزمان کو بری کر دیا، جبکہ پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت 7 ملزمان پر جرم ثابت ہونے پر قید کی سزائیں سنائی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:جناح ہاؤس حملہ کیس، عالیہ حمزہ، محمود الرشید سمیت پی ٹی آئی کے 254 کارکنوں و رہنماؤں پر فرد جرم عائد

عدالت نے پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما میاں محمود الرشید کو مجموعی طور پر 33 سال قید اور 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ محمود الرشید کو مختلف دفعات کے تحت الگ الگ سزائیں دی گئیں۔

عدالت کے تحریری فیصلے میں بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ اور اعجاز چوہدری کو بھی 10، 10 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ فیصلے کے مطابق ان رہنماؤں کا سازش سے متعلق میٹنگ میں موجود ہونا ثابت ہوا۔

عدالت نے قرار دیا کہ پراسیکیوشن کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت 4 رہنماؤں نے جلاؤ گھیراؤ کے واقعات کے لیے عوام میں اشتعال اور انتشار پھیلایا، جس کے نتیجے میں املاک کو نقصان پہنچا۔

فیصلے میں مزید کہا گیا کہ پراسیکیوشن کی جانب سے مختلف واٹس ایپ پیغامات، 70 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی تفصیلات اور ملزمان کے خلاف فارنزک رپورٹس عدالت میں پیش کی گئیں، جنہیں شواہد کا حصہ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:شاہ محمود قریشی 9 مئی کے کیس میں بری، رہائی کب تک متوقع؟

عدالت کے مطابق جے آئی ٹی کی تفتیشی ٹیم نے ملزمان کو قصور وار قرار دیا، جبکہ ملزمان نے جے آئی ٹی رپورٹ کو کسی بھی فورم پر چیلنج نہیں کیا۔ فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ اگرچہ ملزمان نے اپنے حتمی بیانات میں خود کو بے گناہ قرار دیا، تاہم عدالت نے دستیاب شواہد کی بنیاد پر سزائیں سنائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟