پنجاب میں ’گٹر ڈھکن‘ چور مافیا کے خلاف سخت کارروائی کی تیاری

جمعہ 26 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر محکمہ ہاؤسنگ پنجاب نے مین ہول کورز ’گٹر ڈھکن‘ چوری میں ملوث منظم مافیا کے خلاف سخت قانون سازی اور کارروائیوں کی تیاری شروع کر دی ہے۔

سیکریٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے واسا پنجاب کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ چوری میں ملوث افراد کے لیے قید اور بھاری جرمانے نافذ کیے جائیں گے، جن پر 10 کروڑ روپے تک جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: ’بطور میئر کامیاب نہیں ہو سکا‘، مرتضیٰ وہاب کا بچے کے گٹر میں گرنے کے واقعے پر اظہار ندامت

تمام اضلاع کی اسپیشل برانچ ٹیمیں ملوث افراد کی نشاندہی میں مدد کریں گی، جبکہ واسا کے ایم ڈی ہر ضلع میں مافیا کا سراغ لگانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

سیکریٹری ہاؤسنگ کے مطابق، موجودہ مین ہولز کی فوری نشاندہی کے لیے خصوصی ٹیمیں کام کر رہی ہیں اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مین ہول چور مافیا میں زیادہ تر منظم گروہ شامل ہیں، نشے کے عادی افراد کم تعداد میں ہیں اور اس ابہام کا سالوں سے فائدہ اٹھایا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:گٹر کے ڈھکن چوری کرنے والوں کو موقع پر لا کر گولی ماری جائے، خواجہ آصف شدید غصے میں کیوں؟

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق تمام اضلاع میں قوانین کا یکساں نفاذ کیا جائے گا تاکہ شہر اور دیہی علاقوں میں مین ہول کورز کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فاطمہ ثنا کی عالمی کرکٹ میں دھوم، کینیڈا سپر 60 کی فرنچائز سے معاہدہ

ماہرین آثارِ قدیمہ کا موئن جو دڑو میں نئی تحقیق اور شہر کی فصیل کی نقل تعمیر کرنے کا مطالبہ

ورلڈ کپ کے اہم معرکے سے قبل قومی ہاکی ٹیم کی قیادت میں بڑی تبدیلی، عماد شکیل بٹ کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا

بی جے پی رہنما کی بیٹی نے بھارتی نوجوانوں کے احتجاج کی حمایت کی وجہ بتا دی

دوران سفر متلی کی شکایت: ازالے کے لیے آئی فون کی ایک خفیہ سیٹنگ استعمال کرکے دیکھیں

ویڈیو

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پھر آمنے سامنے، آخر اس لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی