بینظیر بھٹو شہید کی برسی کی تقریب، حکومتی وفد کی گڑھی خدا بخش روانگی

ہفتہ 27 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت کا اعلیٰ سطح وفد آج سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی برسی کی تقریب میں شرکت کے لیے گڑھی خدا بخش روانہ ہوا۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی قیادت میں وفد میں مشیر وزیرِاعظم رانا ثناء اللہ، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری اور اراکین قومی اسمبلی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بینظیر بھٹو کی برسی پر آزاد کشمیر میں عام تعطیل کا اعلان

وفد وزیرِاعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر تقریب میں شرکت کرے گا اور پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت سے بھی ملاقاتیں کرے گا۔

سردار ایاز صادق نے اس موقع پر کہا کہ آج ہم پاکستان کی عظیم بیٹی، محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی برسی منا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو نے خواتین کے کردار کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے قابلِ قدر اقدامات کیے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ محترمہ بھٹو نے پاکستان کو ایک پرامن، ترقی پسند اور جمہوری ریاست بنانے میں اہم خدمات سر انجام دیں اور ان کی قربانیاں قوم کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔

سردار ایاز صادق نے کہا کہ بینظیر بھٹو شہید نے پاکستان میں رواداری، برداشت، قانون کی حکمرانی اور عوامی فلاح کے سفر کو آگے بڑھایا۔ آخر میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ محترمہ بینظیر بھٹو شہید کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم لیڈر کے خلاف کسی بھی حملے کو اعلان جنگ سمجھا جائےگا، ایرانی صدر نے خبردار کردیا

غزہ امن بورڈ میں شمولیت کے لیے ایک ارب ڈالر دینا ہوں گے، ٹرمپ انتظامیہ نے 60 ممالک کو چارٹر بھیج دیا

اسرائیلی وزیراعظم نے غزہ ایڈوائزری پینل کی تشکیل پر اعتراض اٹھا دیا

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے شامی صدر کا ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

کراچی گل پلازہ آتشزدگی: صدر زرداری کی وزیراعلیٰ سندھ کو تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت

ویڈیو

کراچی: گل پلازہ میں لگنے والی آگ پر دوسرے روز بھی قابو نہ پایا جا سکا، 6 افراد جاں بحق، عمارت کے کئی حصے منہدم

مردان جیل کے قیدی ہنر سیکھنے کے ساتھ ساتھ کمائی بھی کرنے لگے، مگر کیسے؟

کشمیری وازوان، ذائقوں کی روایت اور تاریخ

کالم / تجزیہ

منٹو کا ہم راہی

مصدق سے مادورو تک

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے