سرفراز احمد کی دلچسپ پوڈکاسٹ: شادی، لفٹ اور بھابھی کے مزے دار لمحات

اتوار 28 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی سابق کپتان اور معروف کرکٹر سرفراز احمد نے اپنی حالیہ پوڈکاسٹ میں کرکٹ کے میدان سے باہر پیش آنے والے دلچسپ اور پُر مزاح حالات کا ذکر کیا۔ سرفراز نے پی ایس ایل کے دوران ساتھی کھلاڑیوں، شادیوں، اور لفٹ میں ہونے والے مزاحیہ لمحات کو سناتے ہوئے سامعین کو ہنسی سے لوٹ پوٹ کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:کرکٹ میں سپورٹس مین اسپرٹ ضروری ہے، بھارتی ٹیم کا رویہ غیر اخلاقی تھا، سرفراز احمد

سرفراز احمد نے پوڈکاسٹ میں بتایا کہ کرکٹ کی مصروف زندگی کے دوران بھی کئی غیر متوقع اور مزاحیہ واقعات پیش آتے ہیں۔ انہوں نے شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی کا دلچسپ قصہ سنایا۔ سرفراز کے مطابق انہیں اچانک اطلاع ملی کہ یار وہاں ان کی شادی ہو گئی، تمہیں پتا ہی نہیں چلا تمہاری ناک کے نیچے یہ کام ہو گیا۔۔۔ سرفراز نے مذاق میں کہا، ’بھائی اگر ان دوستوں نے شادی کر لی تو مجھے کیوں فون کر رہے ہو؟ بھائی میں شو کرنے جاتا تھا بس‘۔

 

انہوں نے مزید بتایا کہ کچھ لوگ ان کے حوالے سے ریلز بنا رہے تھے کہ سرفراز دھوکہ نہیں دے گا، لیکن سرفراز نے کہا ’بھائی میرا کیا لینا دینا ہے‘۔

سرفراز نے لفٹ میں ہونے والے پُر مزاح لمحے بھی بیان کیے جہاں وہ، حسن علی، شعیب ملک اور ثنا جاوید موجود تھے۔ انہوں نے بتایا کہ حسن علی انہیں ہنسانے کے لیے کہتے رہے کہ ثنا جاوید کو بھابھی بولیں، جس پر سرفراز نے ہنستے ہوئے کہا ۔۔۔ ’بھائی کیا ہو گیا، بول دوں گا’۔

سرفراز احمد کی یہ یادیں اس بات کی عکاسی کرتی ہیں کہ کرکٹرز بھی عام لوگوں کی طرح مزاحیہ اور غیر متوقع حالات کا سامنا کرتے ہیں اور ان لمحوں کو ہنسی مذاق کے ساتھ یاد کرتے ہیں، جو ان کے مداحوں کے لیے خوشی اور تفریح کا سبب بنتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب میں غیر مسلم تارکینِ وطن رمضان کیسے گزاریں؟

پاک افغان سرحد پر کشیدگی: چمن میں ایمرجنسی نافذ، طبی مراکز ہائی الرٹ

پنجاب سیف جیلز پراجیکٹ اور ملاقات ایپ کیا ہے؟

افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کا مؤثر جواب، خیبرپختونخوا کے عوام کا افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی

سعودی وزیر خارجہ کا اسحاق ڈار سے رابطہ، پاک افغان کشیدگی پر تبادلہ خیال

ویڈیو

افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کا مؤثر جواب، خیبرپختونخوا کے عوام کا افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشان غضب للحق، کابل سے قندھار تک افغان طالبان کے خلاف کامیاب پاکستانی کارروائی، افغان چوکیوں پر سفید جھنڈے لہرا دیے گئے، عالمی طاقتوں کی کشیدگی کم کرنے کی اپیل

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟