کرکٹ میں سپورٹس مین اسپرٹ ضروری ہے، بھارتی ٹیم کا رویہ غیر اخلاقی تھا، سرفراز احمد

پیر 22 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے منیجر اور مینٹور سرفراز احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے بھارت کے خلاف شاندار کامیابی حاصل کرکے ملک کا نام روشن کیا ہے۔ کرکٹ میں سپورٹس مین اسپرٹ رکھنا لازمی ہے، اور بھارتی ٹیم کا رویہ کھیل کے حوالے سے بالکل اچھا اور اخلاقی نہیں تھا۔ بھارت کی غیر اخلاقی حرکتیں ان کا ذاتی فعل ہیں اور اس سے پاکستان کی ٹیم کی محنت یا کارکردگی پر کوئی اثر نہیں پڑا۔

اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم نے بہترین کارکردگی دکھائی اور یہ کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ 2017 کی طرح موجودہ ٹیم میں بھی بہترین ہم آہنگی دیکھنے کو ملی۔ ہماری مینجمنٹ نے ہر وقت کھلاڑیوں کے ساتھ کھڑے رہنے کا اعتماد دیا اور کھلاڑیوں نے بھی اس اعتماد کو لے کر شاندار کھیل پیش کیا۔ ہمارا میسج یہ تھا کہ اس کھیل کو ایسا کھیلو کہ یہ یادگار بن جائے۔

مزید پڑھیں:انڈر 19 ایشیا کپ کی فاتح کرکٹ ٹیم وطن واپس پہنچ گئی، اسلام آباد ایئرپورٹ پر پُرتپاک استقبال، شائقین کا جم غفیر امڈ آیا

آئندہ بھی ٹیم محنت اور لگن سے کھیلتی رہے گی، کپتان فرحان یوسف

ٹیم کے کپتان فرحان یوسف نے بھی پریس کانفرنس میں کہا کہ جب کل ٹیم کا ویلکم کیا گیا تو خوشی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی ٹیم محنت اور لگن سے کھیلتی رہے گی اور سب کی دعائیں ٹیم کے ساتھ تھیں، اسی وجہ سے کامیابی ملی۔

ٹیم کا مقصد صرف ٹرافی جیتنا نہیں بلکہ شائقین کرکٹ کے دل جیتنا بھی تھا، ہیڈ کوچ شاہدانور

ہیڈ کوچ شاہدانور نے بتایا کہ 17 جون سے 70 کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ ہنٹ کا سلسلہ شروع کیا گیا، ہر کھلاڑی کو چار، چار میچز کھیلنے کا موقع دیا گیا اور بہترین پرفارمنس دکھانے والے کھلاڑیوں کو آخری کیمپ میں مدعو کیا گیا۔ آخری کیمپ کراچی میں منعقد ہوا جس میں سابق کرکٹرز نے بھی شرکت کی۔ شاہدانور نے کہا کہ ٹیم کا مقصد صرف ٹرافی جیتنا نہیں بلکہ شائقین کرکٹ کے دل جیتنا بھی تھا۔

مزید پڑھیں:چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے انڈر 19 ایشیا کپ کے ہیرو سمیر منہاس کو بڑی خوشخبری سنادی

خود پر اعتماد رکھتے ہوئے اننگز کھیلی، جس کا نتیجہ کامیابی کی صورت میں ملا، سمیر منہاس

ٹیم کے اہم کھلاڑی بلے باز سمیر منہاس نے اپنی اننگز کے بارے میں کہا کہ انہوں نے نیچرل کھیل پر توجہ دی اور جارحانہ انداز اپنایا۔ انہوں نے بتایا کہ مینجمنٹ نے کہا بغیر ڈرے کھیلیں اور انہوں نے خود پر اعتماد رکھتے ہوئے ایک بہترین اننگز کھیلی، جس کا نتیجہ کامیابی کی صورت میں نکلا۔

سرفراز احمد اور ٹیم کے کھلاڑیوں نے واضح کیا کہ یہ کامیابی محض انفرادی نہیں بلکہ مکمل ٹیم ورک، محنت، اعتماد اور صحیح حکمت عملی کا نتیجہ ہے، اور آئندہ بھی وہ یہی معیار برقرار رکھیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تونسہ میں ایچ آئی وی بحران، غیر تربیت یافتہ افراد سے انجیکشن لگوانے کا انکشاف

بحیرہ انڈمان میں کشتی ڈوبنے کا ہولناک واقعہ، 250 سے زائد افراد لاپتا ہونے کا خدشہ

امریکی سفارتکار زکری ہارکن رائیڈر کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

خیبرپختونخوا: سرکاری ملازمین کی حکومتی اجازت کے بغیر غیرملکیوں سے شادی پر پابندی، نئے رولز جاری

ورلڈ کوانٹم ڈے: نئی ٹیکنالوجی کے چیلنج پر ادارے تیار، ڈیٹا کو لاحق خطرات میں اضافہ

ویڈیو

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا سکتا ہے؟

پاکستان میں بھارتی مواد چلانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، عوام کی رائے

پچھلے 13 سالوں میں پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا، آفتاب شیرپاؤ

کالم / تجزیہ

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا

سمندری ناکہ بندی اور فیصلہ کن گھڑی میں پاکستان کا ثابت قدم کردار