کسی بھی جارحیت کا سخت جواب دیا جائےگا، ایران کا ٹرمپ کی دھمکی پر سخت ردعمل

منگل 30 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ممکنہ دوبارہ حملے کی دھمکی کے بعد سخت ردعمل دینے کا اعلان کردیا۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے واضح کیا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی جارحیت کا جواب نہایت سخت ہوگا۔

مزید پڑھیں: ایران امریکا سے معاہدہ کرنے کے لیے ’بے تاب‘ ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

سماجی رابطے کی ’ایکس‘ پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ کسی بھی ناجائز حملے کے مقابلے میں ایران کا ردعمل شدید اور فیصلہ کن ہوگا۔

ادھر ایرانی پارلیمنٹ نے بھی حقِ دفاع کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ اسپیکر پارلیمنٹ محمد باقر کا کہنا تھا کہ ایران اپنے دفاع کے لیے کسی سے اجازت لینے کا پابند نہیں اور کسی بھی مہم جوئی کے خلاف ایرانی عوام کا ردعمل غیر متوقع ہو سکتا ہے۔

یہ ردعمل ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ رات اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے ملاقات کے دوران ایران کے جوہری پروگرام کے دوبارہ آغاز کی صورت میں حملے کی حمایت کا اظہار کیا تھا۔

فلوریڈا میں ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہاکہ ایران ایک بار پھر جوہری تنصیبات تعمیر کرنے کی کوشش کر رہا ہے، اور اگر ایران نے جوہری سرگرمیاں جاری رکھیں تو ان پر فوری حملوں کی حمایت کی جائے گی۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کی جانب سے جوہری پروگرام کی بحالی کی کوششوں کو ناکام بنانا ضروری ہوگا۔

مزید پڑھیں: ایران امریکا سے جوہری مذاکرات کے لیے تیار، بڑی شرط رکھ دی

واضح رہے کہ رواں برس امریکا نے ایران کی جوہری سائٹس پر بمباری کی تھی، جس کے بعد یہ دعویٰ کیا گیا کہ ایران کی جوہری صلاحیت تباہ کردی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

غزہ، اسرائیلی فضائی حملے میں فری لانسر سمیت 3 صحافی جاں بحق

قدرتی تنوع اور ثقافتی ورثے کے ساتھ جازان شہر سعودی عرب کا اہم سیاحتی مرکز

ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیاں: یورپی یونین نے امریکا کے ساتھ تجارتی معاہدہ معطل کردیا

ٹی20 ورلڈ کپ: آئی سی سی کے واضح جواب کے باوجود بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ ٹیم بھارت نہ بھیجنے کے مؤقف پر قائم

وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے حماد اظہر کو نوسر باز قرار دے دیا، مگر کیوں؟

ویڈیو

عمران خان قصہ پارینہ، سارے دروازے بند ہوگئے

5 جی اور پے پال کا انتظار ختم: وفاقی وزیر شزا فاطمہ نے موبائل ٹیکسز میں کمی کی بھی خوشخبری سنادی

پشاور کی مارکیٹ جو بسنت کو رنگین بناتی ہے

کالم / تجزیہ

محمود خان اچکزئی نئے اپوزیشن لیڈر، نیا میثاق جمہوریت ہو گا؟

ہمارے شہر مر رہے ہیں

’میرے پاس کالا کوٹ نہیں تھا‘