شہر میں ایس آئی یو اور ٹاسک فورس کی مشترکہ کارروائی کے دوران ایک کلو سے زائد منشیات آئس برآمد کرلی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان: افیون کے کھیتوں سے ’آئس‘ کی فیکٹریوں تک، منشیات کی دنیا میں نیا رخ
پولیس نے منشیات فروش خاتون ملزمہ اور اس کے ساتھی ملزم کو کار سمیت گرفتار کیا۔
کارروائی کے دوران پکڑی جانے والی آئس سپلائی میں استعمال ہونے والی کار بھی پولیس تحویل میں لے لی گئی۔
گرفتار شدگان کی شناخت فاطمہ اور سجاد کے نام سے ہوئی ہے۔
مزید پڑھیے: تیراہ کی چرس کیوں مشہور ہے؟
ایس ایس پی ڈاکٹر محمد عمران خان کے مطابق ملزمان شہر بھر میں منشیات فروشی کا نیٹ ورک چلا رہے تھے۔
ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان سے اہم انکشافات ہوئے ہیں کہ پکڑی جانے والی آئس متمول علاقوں میں سپلائی کی جاتی تھی اور کم عمر لڑکیوں اور لڑکوں کو آن لائن بھی ڈیلیور کی جاتی تھی۔
مزید پڑھیں: پشاور پولیس نے آئس سپلائی کرنے والی فیکٹری پکڑ لی، 2 ملزمان گرفتار
گرفتار ملزمان کے خلاف ایس آئی یو میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔














