کراچی: ،منشیات فروشوں سے ایک کلو آئس برآمد، خاتون اور ساتھی گرفتار

بدھ 31 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شہر میں ایس آئی یو اور ٹاسک فورس کی مشترکہ کارروائی کے دوران ایک کلو سے زائد منشیات آئس برآمد کرلی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان: افیون کے کھیتوں سے ’آئس‘ کی فیکٹریوں تک، منشیات کی دنیا میں نیا رخ

پولیس نے منشیات فروش خاتون ملزمہ اور اس کے ساتھی ملزم کو کار سمیت گرفتار کیا۔

کارروائی کے دوران پکڑی جانے والی آئس سپلائی میں استعمال ہونے والی کار بھی پولیس تحویل میں لے لی گئی۔

گرفتار شدگان کی شناخت فاطمہ اور سجاد کے نام سے ہوئی ہے۔

مزید پڑھیے: تیراہ کی چرس کیوں مشہور ہے؟

ایس ایس پی ڈاکٹر محمد عمران خان کے مطابق ملزمان شہر بھر میں منشیات فروشی کا نیٹ ورک چلا رہے تھے۔

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان سے اہم انکشافات ہوئے ہیں کہ پکڑی جانے والی آئس متمول علاقوں میں سپلائی کی جاتی تھی اور کم عمر لڑکیوں اور لڑکوں کو آن لائن بھی ڈیلیور کی جاتی تھی۔

مزید پڑھیں: پشاور پولیس نے آئس سپلائی کرنے والی فیکٹری پکڑ لی، 2 ملزمان گرفتار

گرفتار ملزمان کے خلاف ایس آئی یو میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پہلی ہی گیند پر وکٹ: شاہین آفریدی پاکستان کے عظیم کپتانوں کی فہرست میں شامل

میٹا اے آئی سمیت چیٹ بوٹس کے ذریعے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہونے کا خطرہ، ماہرین کی وارننگ

ایکس نے ’ری ایکٹ ود ویڈیو‘ فیچر متعارف کرا دیا، یہ کام کیسے کرتا ہے؟

اسلامی حکومت یا وسائل کی لوٹ مار؟ افغان طالبان کے اندر اقتدار کی خونریز کشمکش سامنے آگئی

امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت جاری، کوئی نہیں جانتا انجام کیا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

پہلی ہی گیند پر وکٹ: شاہین آفریدی پاکستان کے عظیم کپتانوں کی فہرست میں شامل

تحریک انصاف میں اختلافات شدید، دو گروپ آمنے سامنے آگئے

گلگت بلتستان انتخابات: ووٹرز سیاسی جماعتوں سے کیا چاہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے

جب یورپ کو پاکستان کی بات سمجھ آئی

گجرات کی گلیاں انور مسعود کو یاد کرتی ہیں