اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، انڈیکس 1 لاکھ 75 ہزار پوائنٹس سے تجاوز کرگیا

بدھ 31 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو بھی تیزی کا سلسلہ جاری رہا اور سال کے آخری کاروباری سیشن کے آغاز میں ہی 100 انڈیکس تاریخ میں پہلی بار 1 لاکھ 75 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا۔

صبح 9 بج کر 55 منٹ پر بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 601.39 پوائنٹس یعنی 0.34 فیصد اضافے کے ساتھ 175,074.18 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سرمایہ کاروں کا اعتماد اسٹاک ایکسچینج میں بہتری کا باعث، کیا معیشت مستحکم ہورہی ہے؟

اہم شعبوں میں خریداری کا رجحان نمایاں رہا، جن میں آٹو موبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکس، فرٹیلائزر، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیاں، آئل مارکیٹنگ کمپنیاں اور بجلی پیدا کرنے والی کمپنیاں شامل ہیں۔

حبکو، ماری، پول، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ، او جی ڈی سی، پاکستان اسٹیٹ آئل، حبیب بینک، میزان بینک اور مسلم کمرشل بینک سمیت انڈیکس پر زیادہ اثر ڈالنے والے شیئرز سبز زون میں رہے۔

ادھر وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے گزشتہ روز بتایا کہ مالی سال 26-2025 کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان کی مجموعی قومی پیداوار میں 3.71 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو گزشتہ مالی سال 25-2024 کی اسی مدت کے مقابلے میں 2.15 فیصد زیادہ ہے۔

مزید پڑھیں: 2025-26 کی پہلی سہ ماہی، ملکی معیشت کے لیے حوصلہ افزا کیوں؟ احسن قبال نے بتادیا

گزشتہ روز یعنی منگل کو بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان برقرار رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس مضبوط اختتام کے ساتھ نئی تاریخی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔

بینچ مارک انڈیکس 576.45 پوائنٹس اضافے کے بعد 174,473 پوائنٹس پر بند ہوا۔

عالمی سطح پر سال کے آخری کاروباری دن ایشیائی منڈیاں مجموعی طور پر محتاط رہیں، سرمایہ کاروں نے ٹیرف سے متعلق غیر یقینی صورتحال کو بڑی حد تک نظرانداز کرتے ہوئے مصنوعی ذہانت سے متعلق چپ بنانے والی کمپنیوں میں سرمایہ کاری کو ترجیح دی، جبکہ ڈالر کی کمزور کارکردگی کے باعث یورو اور پاؤنڈ مستحکم دکھائی دیے۔

جاپان کی منڈیاں ہفتے کے باقی دنوں کے لیے بند ہیں، جبکہ جمعرات کو نئے سال کی تعطیل کے باعث بیشتر عالمی مارکیٹس بند رہیں گی، جس کے نتیجے میں کاروباری حجم کم اور اتار چڑھاؤ محدود رہنے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں سال کے آخری ہفتے کا شاندار آغاز، انڈیکس 174 ہزار پوائنٹس سے تجاوز کرگیا

ایم ایس سی آئی کا جاپان کے علاوہ ایشیا پیسیفک حصص پر مشتمل وسیع انڈیکس بدھ کو 0.17 فیصد کم رہا، کیونکہ سرمایہ کاروں نے امریکی فیڈرل ریزرو کے دسمبر اجلاس کی کارروائی پر غور کیا، جس میں شرحِ سود سے متعلق پالیسی سازوں کے درمیان اختلافات نمایاں ہوئے۔

یہ انڈیکس سال بھر میں 27 فیصد اضافے کی جانب گامزن ہے، جو 2017 کے بعد سب سے تیز رفتار اضافہ ہے، جس کی بڑی وجہ مصنوعی ذہانت سے وابستہ اسٹاکس اور چِپ میکرز میں زبردست تیزی ہے۔

چین کا بلیو چِپ انڈیکس معمولی اضافے کے ساتھ سال بھر میں 18 فیصد اضافے کی راہ پر ہے، جبکہ ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس 0.7 فیصد گر گیا۔

تاہم مجموعی طور پر 2025 میں 28 فیصد اضافے کی جانب بڑھ رہا ہے، کیونکہ سرمایہ کاروں نے تجارتی جنگ کے خدشات کو نظرانداز کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، انڈیکس 174 ہزار پوائنٹس سے تجاوز کر گیا

جنوبی کوریا کا کوسپی انڈیکس دنیا کی بہترین کارکردگی دکھانے والی بڑی اسٹاک مارکیٹ ثابت ہوا، جس نے سال بھر میں 76 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا، جس میں ایس کے ہائنکس اور سام سنگ کے شیئرز کا نمایاں کردار رہا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شہری مری کے سفر سے اجتناب کریں، وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا اہم پیغام

خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں شدید برف باری، گلیات اور دیگر سڑکیں جزوی طور پر بند

اسکول اب بچوں کو کتابیں اور یونیفارم من پسند دکانوں سے خریدنے پر مجبور نہیں کرسکیں گے، پنجاب حکومت نے تاکید کردی

ایمیزون میں مزید 14 ہزار کارپوریٹ ملازمین کی چھٹی متوقع

بلوچستان کے برفباری سے متاثرہ علاقوں میں پی ڈی ایم اے کا ریسکیو آپریشن مکمل

ویڈیو

کوئٹہ اور بالائی علاقوں میں برفباری کے بعد سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی سرگرمیوں میں اضافہ

چکوال کی سائرہ امجد کا منفرد آرٹ: اسٹیل وول اور ایکرلیک سے فطرت کی عکاسی

وی ایکسکلوسیو: پی ٹی آئی دہشتگردوں کا سیاسی ونگ ہے اسی لیے اس پر حملے نہیں ہوتے، ثمر بلور

کالم / تجزیہ

کیمرے کا نشہ

امریکی خطرناک ہتھیار جس نے دیگر سپرپاورز کو ہلا دیاٖ

گل پلازہ کی آگ سے بننے والے دائرے