ظہران ممدانی نے پہلے دن ہی سابق میئر کے فیصلے منسوخ کر دیے، اسرائیل شدید برہم

ہفتہ 3 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیویارک کے نئے میئر ظہران ممدانی نے اقتدار سنبھالتے ہی سابق میئر ایرک ایڈمز کے تمام وہ ایگزیکٹو احکامات منسوخ کر دیے جو 26 ستمبر 2024 کے بعد جاری کیے گئے تھے یعنی اس تاریخ کے بعد جب ایڈمز پر رشوت اور فراڈ کے الزامات میں فردِ جرم عائد ہوئی تھی۔

اسرائیل کی وزارتِ خارجہ نے نیویارک کے میئر ظہران ممدانی پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے سابق میئر ایرک ایڈمز کے حالیہ حکم کو منسوخ کر کے’ یہود دشمنی  کی بھڑکتی آگ پر  پٹرول ڈال دیا ہے‘۔

یہ بھی پڑھیے اسرائیل غزہ جنگ کی کوریج میں دوہرا معیار، ظہران ممدانی بی بی سی پر برس پڑے

وزارتِ خارجہ نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ نیویارک کے میئر کے طور پر اپنے پہلے ہی دن، ممدانی نے اپنا اصل چہرہ دکھا دیا۔ انہوں نے یہود دشمنی کی IHRA تعریف کو منسوخ کر دیا اور اسرائیل کے بائیکاٹ پر عائد پابندیاں اٹھا لیں۔ یہ لیڈرشپ نہیں ہے، بلکہ یہود دشمنی کی بھڑکتی ہوئی آگ پر پٹرول ڈالنے کے مترادف ہے،
تاہم کونسل آن امریکن اسلام ریلیشنز اور شہری آزادیوں کی تنظیموں نے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ IHRA تعریف آزادیٔ اظہار کو محدود کرتی تھی۔ اسرائیلی حکومت پر تنقید کو غلط طور پر سام دشمنی قرار دیا جاتا تھا۔

واضح رہے کہ ممدانی نے قرآن مجید پر نیویارک کی میئر شپ کا حلف اٹھایا۔ انہیں حلف ایک یہودی رہنما سینیٹر برنی سینڈرز نے دلوایا۔ حلف برداری کی تقریب میں متعدد یہودی رہنما تقریب میں موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیے نیویارک کی تاریخ میں نیا باب: ظہران ممدانی قرآن پر حلف اٹھا کر میئر بن گئے

ممدانی کے بطور میئر پہلے ہی دن کے اقدامات انہیں ایک جرأت مند اور اصلاح پسند میئر کے طور پر سامنے لاتے ہیں، مگر اسرائیل نواز حلقوں اور بڑی یہودی تنظیموں میں اس پر سخت تشویش پائی جا رہی ہے۔ ممدانی کا مؤقف ہے کہ اسرائیل پر تنقید اور یہود دشمنی کو الگ الگ دیکھنا ضروری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیش: اپوزیشن کا حکومت پر اصلاحات سے انحراف کا الزام، آمرانہ رجحانات کے خدشات

‏اظہر مشوانی کی ہم خیال گروپ کے ہمراہ برطانیہ میں مولانا طاہر اشرفى  اور ان كى فيملى پر حمله

لاہور میں پی ایس ایل 11 کا فائنل، ٹریفک کی نگرانی کے لیے 500 سے زائد اہلکار تعینات

گرینڈ حیات اسلام آباد کیس: منصوبے کی خلاف ورزیاں، قانونی کارروائی اور حتمی عدالتی فیصلے

فلوریڈا دوہرے قتل کیس میں پیشرفت، بنگلہ دیشی پی ایچ ڈی طالبہ کی لاش کی شناخت

ویڈیو

پنجاب ٹورازم اینڈ انویسٹمنٹ ایکسپو، سرمایہ کاروں کے لیے سنہری موقع

پاکستان کا آئی کیوب قمر مشن، کامیابیاں کیا رہیں اور اگلی لانچ کب؟

پی ایس ایل فائنل: حیدرآباد کنگز مین کے شائقین ٹرافی جیتنے کے لیے پُرامید

کالم / تجزیہ

امیر ملکوں میں رودالی کلچرکا احیا

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ