گزشتہ برس یعنی سال 2025 کے دوران ملک بھر میں ریکارڈ تعداد میں پاسپورٹ جاری کیے گئے ہیں، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں پاسپورٹ کی اجرا کی تعداد تاریخ کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی۔
ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹس اینڈ امیگریشن کی سالانہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق 2025 میں کل 5.572 ملین پاسپورٹ جاری کیے گئے، جو ملک کی دستاویزی تاریخ میں سب سے زیادہ سالانہ اجرا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی ایئرپورٹ: مسافر کا پاسپورٹ پھاڑنے کا واقعہ، تحقیقات میں ایئرلائن قصوروار قرار
وزارتِ داخلہ نے بتایا کہ جدید پرنٹنگ مشینوں کی تنصیب سمیت جدید کاری کے اقدامات نے پاکستان بھر میں طویل عرصے سے زیر التوا پاسپورٹ درخواستوں کے بیک لاگ کو مستقل طور پر ختم کرنے میں مدد دی۔
Historic reforms in 2025.
For the first time, 24/7 passport services launched with day/night processing and delivery, eliminating the passport backlog to zero. Powered by modern technology, high-speed printers, and the tireless efforts of DGIP staff, citizens are now 1/2 pic.twitter.com/eu9oVUxvBe— Directorate General Immigration & Passports (@DGIPofficial) January 4, 2026
پاسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے اعداد و شمار کے مطابق 2025 میں 3.275 ملین پاسپورٹ عام درخواستوں کی کیٹیگری کے تحت جاری کیے گئے۔
علاوہ ازیں، 1.839 ملین پاسپورٹ فوری یعنی ارجنٹ کیٹیگری کے تحت اور 2.76 ملین پاسپورٹ فاسٹ ٹریک کیٹیگری کے تحت جاری کیے گئے، جو شہریوں کو کم وقت میں پاسپورٹ حاصل کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی رینکنگ میں بہتری، 100 بہترین پاسپورٹس میں شامل
حکام نے بتایا کہ طویل اوقات کار نے اہم کردار ادا کیا، کیونکہ ملک بھر کے پاسپورٹ دفاتر زیادہ تر سال 24 گھنٹے فعال رہے۔
ڈیپارٹمنٹ نے کہا کہ 24 گھنٹے سروس نے انتظار کے اوقات کو نمایاں طور پر کم کیا اور مقامی درخواست گزاروں کے ساتھ ساتھ بیرونِ ملک پاکستانی شہریوں کے لیے بھی سہولت میں اضافہ کیا۔













