ٹریوس ہیڈ کی تاریخی سینچری، ایشز کے آخری ٹیسٹ میں نیا ریکارڈ

منگل 6 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

 

 

آسٹریلوی کرکٹر ٹریوس ہیڈ نے اپنی شاندار بلے بازی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے 26-2025 ایشز سیریز کے 5ویں اور آخری ٹیسٹ میں تاریخ رقم کر دی۔

سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے اس میچ میں انہوں نے انگلینڈ کے خلاف ایک یادگار سینچری اسکور کر کے اپنا نام آسٹریلوی کرکٹ لیجنڈز کی فہرست میں شامل کروا لیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایشز: آخری ٹیسٹ میں انگلینڈ کی روایتی حریف آسٹریلیا کیخلاف ڈرامائی فتح، سیریز ٹائی

میچ کے تیسرے دن جارح مزاج بائیں ہاتھ کے بلے باز ٹریوس ہیڈ نے اپنی ٹیسٹ کرکٹ کی 12ویں سینچری مکمل کی، جس سے حالیہ برسوں میں بطور ریڈ بال بلے باز ان کی غیر معمولی اہمیت مزید اجاگر ہو گئی۔

یہ سینچری انہوں نے محض 105 گیندوں پر اسکور کی، جو دباؤ کے لمحات میں بھی کھیل پر حاوی رہنے کی ان کی صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔

یہ جاری ایشز سیریز میں ان کی تیسری سینچری تھی، جو پورے ٹورنامنٹ میں ان کے تسلسل اور شاندار فارم کو ظاہر کرتی ہے۔ اس سینچری کی خاص بات یہ بھی تھی کہ یہ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں ان کی پہلی ٹیسٹ سینچری تھی۔

مزید پڑھیں: آسٹریلیا، بونڈی بیچ حملے میں دہشتگردکیخلاف ہیرو قرار پانے والے احمد العدید کو زبردست خراج تحسین

اس اننگز کے ساتھ ٹریوس ہیڈ نے ایک نایاب اعزاز بھی حاصل کیا، وہ آسٹریلیا کے 7 مختلف میدانوں میں ٹیسٹ سینچریاں اسکور کرنے والے دنیا کے صرف 5ویں کرکٹر بن گئے۔

اس منفرد فہرست میں سابق کپتان اسٹیو وا، اور عظیم اوپنرز جسٹن لینگر، میتھیو ہیڈن اور ڈیوڈ وارنر شامل ہیں۔

اکتوبر 2018 میں دبئی میں پاکستان کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے ٹریوس ہیڈ اس وقت اپنا 65واں ٹیسٹ کھیل رہے ہیں۔

ہوم گراؤنڈز پر ان کی کارکردگی غیر معمولی رہی ہے، خاص طور پر ایڈیلیڈ اوول میں جہاں انہوں نے اپنی آخری 4 اننگز میں 4 سینچریاں اسکور کیں۔

مزید پڑھیں: ایشز، چوتھا ٹیسٹ: انگلینڈ کی آسٹریلیا کو 15 سال بعد حیران کن شکست

اس کے علاوہ دی گابا میں 2 سینچریاں جبکہ ایم سی جی، آپٹس اسٹیڈیم، بیلریو اوول، منوکا اوول اور اب ایس سی جی میں بھی وہ سینچری بنا چکے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ آسٹریلیا سے باہر ان کی واحد ٹیسٹ سینچری 2023 کے ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل میں آئی۔

مزید پڑھیں: انگلینڈ کی ایشز سیریز میں پہلی کامیابی، آسٹریلیا کو 3 وکٹوں سے شکست

جہاں اوول کے تاریخی میدان میں بھارت کے خلاف انہوں نے پہلی اننگز میں 174 گیندوں پر شاندار 163 رنز بنائے، جو آسٹریلیا کی ٹائٹل جیت میں فیصلہ کن ثابت ہوئے۔

ریکارڈز ٹوٹتے جا رہے ہیں اور اعتماد عروج پر ہے اور ٹریوس ہیڈ کی ایشز میں شاندار کارکردگی نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ وہ آسٹریلیا کی ٹیسٹ ٹیم کے ڈھانچے میں ایک نہایت اہم ستون کیوں سمجھے جاتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شاہین آفریدی کا بیٹا بڑا ہوکر کیا بنے گا؟ کرکٹر نے بتادیا

برطانیہ کی مسجد میں نمازیوں کی ورزش کے سیشنز، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

پرامن مظاہرین کیخلاف کارروائی نہ کریں، ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی سیکیورٹی فورسز کو ہدایت

امریکا کی بحر اطلس میں کارروائی، وینزویلا سے منسلک 2 روسی تیل بردار جہازوں پر قبضہ

چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے خصوصی سیکیورٹی یونٹ قائم کیا جارہا ہے، محسن نقوی

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟