بالی ووڈ کے معروف اداکار ہریتک روشن اپنی پہلی پروڈکشن ویب سیریز ‘Storm’ کی فلم بندی کے لیے ممبئی میں موجود ہیں۔ اس سیریز کی ہدایتکاری اجیت پال سنگھ کر رہے ہیں اور اس میں پرووتھی تھرووتھو، آلیا ایف، صبا آزاد، سریشنتھی شریواسوا، رما شرما، اشیش ویدیارتی اور راجیت کپور اہم کرداروں میں شامل ہیں۔ فلم بندی فروری تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ سپر اسٹار ہریتک روشن کے باپ نے بیٹے کی فلم ’کرش 4‘ کی ہدایت کاری سے انکار کیوں کیا؟
ذرائع کے مطابق اجیت پال سنگھ سیریز کے خالق مصنف اور ہدایتکار کے طور پر تینوں ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں جبکہ ہرتیک روشن پروڈکشن کے ہر مرحلے میں سرگرم ہیں۔ ہرتیک نے پری پروڈکشن کے دوران اسکرپٹ اور تخلیقی عمل میں بھرپور حصہ لیا اور اجیت پال سنگھ کے ساتھ مسلسل مشورے کیے۔
یہ ویب سیریز Prime Video اور ہرتیک کی پروڈکشن کمپنی HRX Films کے درمیان پہلا تعاون ہے۔ ہرتیک روشن کے مطابق، Storm میں اسٹائل، مواد اور حساسیت کا بہترین امتزاج موجود ہے جو ناظرین کے لیے دلچسپی کا باعث بنے گا۔ پروڈکشن ٹیم کے مطابق، یہ تھرلر ویب سیریز ایک یادگار تجربہ ثابت ہوگی۔














