انڈر 19 سہ ملکی سیریز کے فائنل میں سمیر منہاس نے ایک بار پھر اپنی جارحانہ بیٹنگ سے سب کو متاثر کیا ہے، زمبابوے کے خلاف فائنل میں صرف 42 گیندوں پر 5 چھکے اور 15 چوکے لگا کر سینچری بنانے والے سمیر منہاس نے اپنی غیر معمولی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ انڈر19 فائنل میں 172 رنز بنانے والے سمیر منہاس کا قومی ٹیم میں پسندیدہ کھلاڑی کون؟
نوجوان بیٹسمین نے پراعتماد کھیل پیش کیا اور ہر شاٹ میں اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا۔ کرکٹ ماہرین کے مطابق سمیر منہاس کی یہ دھواں دار اننگز نہ صرف انڈر 19 سطح پر ان کی صلاحیتوں کا ثبوت ہے بلکہ مستقبل میں پاکستان کرکٹ کے لیے ان کی اہمیت کو بھی مزید اجاگر کرتی ہے۔
کم گیندوں میں سینچری بنا کر انہوں نے نہ صرف اپنی غیر معمولی صلاحیتوں کا ثبوت دیا بلکہ بڑے میچز میں پرفارم کرنے کی صلاحیت بھی واضح کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: انڈر 19 ایشیا کپ 2025 کے ہیرو، سمیر منہاس کون ہیں؟
سمیر منہاس نے بھارتی بیٹر ویبھو سوریاونشی کا ریکارڈ توڑ دیا ہے، ویبھو سوریاونشی نے انگلینڈ کے خلاف 52 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔
واضح رہے کہ سمیر منہاس اس سے قبل بھی بھارت کے خلاف انڈر 19 ایشیا فائنل میں مثالی کارکردگی دکھا چکے ہیں، جس کے باعث انہیں پاکستان کے مستقبل کے اہم بیٹسمینوں میں شمار کیا جارہا ہے۔














