بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی20 ورلڈ کپ کے میچز بھارت سے کسی دوسرے مقام پر منتقل کرنے کی بنگلا دیش کی درخواست مسترد کر دی ہے۔
مزید پڑھیں: ڈھاکا: پاکستان نے بنگلادیش کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 2-8 سے شکست دیدی
Jay Shah’s ICC Takes Stringent Stance On Bangladesh’s T20 World Cup Demand https://t.co/zS2csCR31I pic.twitter.com/OmgLAfNG6m
— CricketNDTV (@CricketNDTV) January 7, 2026
رپورٹس کے مطابق بنگلا دیش نے سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر ٹی20 ورلڈ کپ کے میچز بھارت کے بجائے کسی نیوٹرل وینیو پر منتقل کرنے کی درخواست کی تھی، تاہم آئی سی سی نے یہ درخواست قبول نہیں کی اور بنگلا دیش کو میچز کے لیے بھارت جانے کی ہدایت کی ہے۔
رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر بنگلا دیش نے بھارت جانے سے انکار کیا تو اسے پوائنٹس کے نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ دوسری جانب بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کا مؤقف ہے کہ آئی سی سی کی جانب سے اس طرح کا کوئی الٹی میٹم موصول نہیں ہوا۔
The schedule for ICC Men’s @T20WorldCup 2026 is here! 📅
The matches and groups were unveiled at a gala event in Mumbai led by ICC Chairman @JayShah, and with new tournament ambassador @ImRo45 and Indian team captains @surya_14kumar and Harmanpreet Kaur in attendance.
✍️:… pic.twitter.com/fsjESpJPlE
— ICC (@ICC) November 25, 2025
واضح رہے کہ بنگلا دیش نے حالیہ سکیورٹی صورتحال کے باعث میچز کی منتقلی کا مطالبہ کیا تھا۔ اس سے ایک روز قبل بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر آصف اکبر نے دو ٹوک الفاظ میں کہا تھا کہ ان کی ٹیم کسی بھی صورت ٹی20 ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے بھارت نہیں جائے گی۔
مزید پڑھیں: پاکستان بمقابلہ بنگلادیش ٹی20 سیریز کا شیڈول جاری
یاد رہے کہ آئی پی ایل کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے بنگلا دیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو بھارتی ہندو انتہا پسندوں کی دھمکیوں کے بعد لیگ سے باہر کردیا تھا، اسی تناظر میں بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے ہنگامی اجلاس بلا کر ٹیم کو بھارت نہ بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔












