پاکستان بمقابلہ بنگلادیش ٹی20 سیریز کا شیڈول جاری

بدھ 25 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلادیش کے خلاف تین ٹی20 میچوں پر مشتمل سیریز کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق قومی ٹیم 16 جولائی کو بنگلادیش روانہ ہوگی جہاں وہ ڈھاکہ کے شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں تمام میچز کھیلے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان بنگلہ دیش ٹی20 سیریز کا شیڈول طے، پہلا میچ 20 جولائی کو ہوگا

سیریز کا پہلا میچ 20 جولائی، دوسرا 22 جولائی اور تیسرا و آخری میچ 24 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ تینوں میچز بنگلادیشی وقت کے مطابق شام 6 بجے جبکہ پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بجے شروع ہوں گے۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں دونوں ٹیموں کے درمیان لاہور میں 3 میچز کی ٹی20 سیریز کھیلی گئی تھی جس میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کلین سوئپ کیا تھا۔

ویسٹ انڈیز سے ونڈے سیریز ٹی20 میں تبدیل کرنے کی تجویز

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ اور ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے درمیان مجوزہ سیریز کے فارمیٹ پر بات چیت جاری ہے، پی سی بی نے ویسٹ انڈیز کو ون ڈے میچز کو ٹی20 میں تبدیل کرنے کی تجویز دی ہے، کیونکہ بورڈ کی ترجیح اس وقت ٹی20 ورلڈکپ اور ایشیا کپ کی تیاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان، کب اور کہاں میچز کھیلے گی؟

یاد رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 ٹی20 میچز امریکا جبکہ 3 ون ڈے میچز ویسٹ انڈیز میں کھیلے جانے تھے۔ تاہم مجوزہ تبدیلی کی صورت میں یہ تمام میچز ٹی20 فارمیٹ میں ہوسکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عمران خان کی اسپتال منتقلی اور میڈیکل بورڈ کی تشکیل کا فیصلہ کرلیا گیا، طارق فضل چوہدری

جماعت اسلامی کا کل ملک بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان

عمران خان کی اسپتال منتقلی سے متعلق خبروں پر پی ٹی آئی کا اظہار تشویش

ٹی 20 ورلڈ کپ، جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سپر8 کے لیے کوالیفائی کرلیا

ہائی وولٹیج ٹاکرا: پاکستانی اسپنرز نے بھارت کو مشکل میں ڈال دیا

ویڈیو

ہائی وولٹیج ٹاکرا: پاکستانی اسپنرز نے بھارت کو مشکل میں ڈال دیا

مارگلہ ہلز نیشنل پارک کو دوبارہ سبز بنانے کی مہم کا آغاز

کیا امریکا نے بنگلہ دیش کو دھمکی دی؟ الیکشن میں جنریشن زی کیوں ناکام رہی؟

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیش کے عام انتخابات، ’جین زی‘ اور جماعت اسلامی

بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

محمود اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟