اگر پنجاب کی بیٹی ڈٹ جائے تو تقدیر بدل سکتی ہے، مریم نواز کا تقریب سے خطاب

بدھ 7 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خواتین کی ہمت، محنت اور صلاحیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کی بیٹیاں اگر ثابت قدم رہیں تو صوبے کی تقدیر بدل سکتی ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ پنجاب کی خواتین ہر شعبے میں نمایاں کامیابیاں حاصل کر سکتی ہیں اور حکومت اب ہر شہری تک صحت کی سہولیات پہنچانے کے لیے فعال اقدامات کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب حکومت کی آسان کاروبار اسکیم میں کروڑوں روپے کے فراڈ کا انکشاف

لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کی خواتین باہمت اور صلاحیت مند ہیں، اور اگر وہ محنت کریں تو سب کچھ حاصل کر سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی خواتین صوبے کی قسمت بدل سکتی ہیں، اور ہر خواب حقیقت میں تبدیل ہو سکتا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے صحت کے شعبے میں جاری اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اب حکومت بیمار لوگوں کا اسپتال آنے کا انتظار نہیں کرے گی بلکہ اسپتال خود گھروں تک جائیں گے۔ ہر محلے اور شہر تک ٹیمیں پہنچیں گی تاکہ علاج کے سلسلے میں کوئی رکاوٹ نہ ہو۔

مریم نواز نے کہا کہ پیسہ ہر صوبے کے پاس ہے، صرف نیت اور ارادے کی کمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب 25 ہزار کمیونٹی ہیلتھ اسپیکٹرز میدان میں نکلیں گے تو پنجاب سے بیماریاں دور بھاگ جائیں گی، اور فیلڈ اسپتال گاؤں گاؤں جا کر علاج فراہم کریں گے۔ ستھرا پنجاب منصوبہ دنیا بھر میں مقبول ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چاہتی ہوں کہ عوام کو اسپتال تک جانے کی ضرورت نہ پڑے، بلکہ اسپتال خود چل کر لوگوں تک پہنچیں۔ اس سے پتا چلے گا کہ پنجاب میں کون سی بیماریاں پیدا ہو رہی ہیں اور کس طرح کے اقدامات کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مریم نواز کا واہگہ بارڈر کا دورہ، آزادی کی تاریخ اجاگر کرنے والے منصوبوں کا افتتاح

وزیر اعلیٰ نے تنخواہوں کے حوالے سے کہا کہ اگر آپ لوگ محنت کریں گے اور اچھا کام کریں گے تو میں خود آپ کی تنخواہ بڑھاؤں گی۔ ابھی آپ کی تنخواہ 50 ہزار ہے، لیکن کام کے بدلے یہ بڑھ سکتی ہے۔

مریم نواز نے صوبے میں صحت کے انفراسٹرکچر میں اضافے پر بھی زور دیا اور بتایا کہ پنجاب میں کارڈیالوجی اسپتال بن رہے ہیں۔ انہوں نے خاص طور پر جھنگ میں کارڈیالوجی اسپتال کا ذکر کیا اور کہا کہ ایک مریم آپ کے سامنے کھڑی ہے اور میرے سامنے آپ سب مریم کھڑی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کا کانگریس کو خط، ایران کے ساتھ مسلح کشیدگی کے خاتمے کا اعلان

صدرِ مملکت آصف علی زرداری چین کا 5 روزہ سرکاری دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے

پنجاب حکومت کی ’اپنا کھیت اپنا روزگار‘ اسکیم: لیہ کے بے زمین کسان کیا کہتے ہیں؟

حالات کی ماری خواتین کو پرائے دیس ’جہنم‘ میں دھکیلنے، بلیک میل کرنے والا گروہ بے نقاب

سابق صدر عارف علوی کہاں ہیں؟ روپوشی، قانونی شکنجہ اور متضاد دعوے

ویڈیو

پنجاب حکومت کی ’اپنا کھیت اپنا روزگار‘ اسکیم: لیہ کے بے زمین کسان کیا کہتے ہیں؟

ایندھن کی خریداری میں ہڑبونگ: عوام کی گھبراہٹ کتنی بجا، ملک میں ایندھن کتنا باقی؟

پی ایس ایل: اسٹیڈیمز آباد ہونے پر رونقیں دوبالا، شائقین پرجوش

کالم / تجزیہ

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری