کاجول سے موازنے پر پاکستانی اداکارہ نمرہ شاہد کا دلچسپ ردعمل

جمعرات 8 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ شاہد نے بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کاجول کے ساتھ اپنے موازنے پر اپنی رائے کا اظہار کر دیا۔

حال ہی میں نمرہ شاہد نے نادیہ خان کے مارننگ شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اس موضوع پر گفتگو کی۔ نمرہ شاہد کا کہنا تھا کہ ڈرامہ معمہ کے نشر ہونے کے بعد متعدد افراد انہیں کاجول سے مشابہ قرار دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ نہیں جانتیں کہ یہ تعریف کے زمرے میں آتا ہے یا نہیں تاہم ایک اداکار کے لیے پُراثر آنکھوں کا ہونا یقیناً ایک مثبت بات ہے۔

واضح رہے کہ نمرہ شاہد نے 2016 میں شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا اور قلیل عرصے میں اپنی باصلاحیت اداکاری کے باعث نمایاں مقام حاصل کیا۔ انہوں نے شاہ رخ کی سالیاں، شدت، بھولی بانو، ڈر خدا سے، رومیو ویڈز ہیر، کھٹی میٹھی لو اسٹوری اور اے مشتِ خاک جیسے کامیاب ڈراموں میں اپنے فن کا لوہا منوایا۔

حال ہی میں ڈرامہ موہرا میں ان کی پرفارمنس کو شائقین کی جانب سے خوب سراہا گیا جبکہ ان دنوں وہ ہم ٹی وی کے مقبول ڈرامہ سیریل معمہ میں آسیہ کے کردار سے ناظرین کی توجہ حاصل کر رہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نیپال: سیلاب کے بعد لوٹ مار، بہہ جانے والی بینک سیف سے لاکھوں روپے برآمد، 29 افراد گرفتار

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

روس نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ’آئی سی بی ایم‘ کا کامیاب تجربہ کرلیا

’کیا سنی دیول کو مسلمان کے کردار میں نہیں دیکھ سکتے؟‘، ’بٹوارا 1947‘ کی ناکامی پر شبانہ اعظمی حیران

لاہور میں طویل دھرنے کا عندیہ، ’اٹھانے کی کوشش کی تو اپنا شوق پورا کرلیں‘، حافظ نعیم

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں