فاطمہ بھٹو کی نئی کتاب: بے چینی، رشتوں کی پیچیدگیوں اور پالتو جانور کی محبت کے قصے

جمعرات 8 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی بھتیجی اور مرتضیٰ بھٹو کی صاحبزادی فاطمہ بھٹو کی نئی کتاب ’دی آور آف دی وولف‘ کی رونمائی 27 جنوری کو امریکا میں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: مرتضیٰ بھٹو کا قتل کیوں ہوا، کیا وہ اپنی بہن کو قتل کرنا چاہتے تھے؟

ڈان کی رپورٹ کے مطابق یہ کتاب ایک یادداشت (میموئر) ہے جس میں مصنفہ اور سماجی کارکن فاطمہ بھٹو نے اپنی زندگی کے مشکل ترین ادوار، ذہنی بے چینی، رشتوں کی پیچیدگیوں اور اپنے پالتو کتے کی بے لوث محبت کو موضوع بنایا ہے۔

یہ کتاب فاطمہ بھٹو اور ان کے جیک رسل ٹیریئر نسل کے کتے کوکو کے تعلق پر مبنی ہے جو ان کے مطابق ان کے تاریک ترین دنوں میں ان کا قریبی ساتھی بن گیا۔

کوکو کی رفاقت میں فاطمہ بھٹو کو اپنی زندگی کے گہرے ذاتی صدمات اور پیچیدہ تعلقات پر غور کرنے کا موقع ملا۔

میموئر میں فاطمہ بھٹو نے اپنے والد کے المناک قتل، محبت کے تجربات، ایک زہریلے اور جذباتی طور پر نقصان دہ رشتے، اور ماں بننے کی خواہش جیسے حساس موضوعات پر کھل کر بات کی ہے۔

سوشل میڈیا پر اپنی کتاب کی تشہیر کرتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ تقریباً پوری زندگی بے چینی کا شکار رہی ہیں۔

مزید پڑھیے: فاطمہ بھٹو کے ہاں بیٹے کی پیدائش، نام مرتضیٰ بھٹو رکھ دیا

فاطمہ بھٹو کے مطابق یوگا، سبزی خوری اور ویگن طرز زندگی آزمانے کے باوجود، ان کی بیس کی دہائی میں گھبراہٹ کے دوروں سے نجات دو چیزوں نے دلائی۔

کتاب میں مادری جذبے، فن، خاندان اور ایک کتے کی غیر مشروط محبت کے ذریعے شفا کے مواقع کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ، دوستی کو بھی ایک اہم موضوع کے طور پر پیش کیا گیا ہے جسے فاطمہ بھٹو نے اپنی زندگی میں سہارا بننے والا عنصر قرار دیا۔

ایک اور پروموشنل پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ اگر مجھے ایسے دوست نہ ملتے تو شاید میں زندگی کے کئی مرحلے طے نہ کر پاتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حقیقی دوستی گہرے رشتے کی مانند ہوتی ہے جو وقت، تعلقات اور حالات سے بالاتر رہتی ہے۔

فاطمہ بھٹو نے خاص طور پر اپنی دوست الیگرا کا ذکر کیا جنہوں نے ان کی زندگی میں کئی کردار ادا کیے۔ کتاب کے سرورق کا ڈیزائن جون گرے نے تیار کیا ہے جبکہ مصنفہ کی تصویر الیگرا نے لی ہے جس میں فاطمہ بھٹو اپنے کتے کوکو کو بازوؤں میں تھامے ہوئے نظر آتی ہیں۔

مزید پڑھیں: فاطمہ بھٹو کے ساتھ مل کر نئی سیاسی جماعت قائم کرکے لیاری سے الیکشن لڑوں گا، ذوالفقار بھٹو جونیئر

واضح رہے کہ فاطمہ بھٹو فلسطینی عوام کے حق میں آواز بلند کرنے والی نمایاں شخصیات میں شامل ہیں۔ گزشتہ برس انہوں نے غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف جاری مظالم کی دستاویز بندی کے لیے شائع ہونے والی کتاب ’غزہ: دی اسٹوری آف اے جینوسائیڈ‘ کی مشترکہ تدوین بھی کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

غزہ، اسرائیلی فضائی حملے میں فری لانسر سمیت 3 صحافی جاں بحق

قدرتی تنوع اور ثقافتی ورثے کے ساتھ جازان شہر سعودی عرب کا اہم سیاحتی مرکز

ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیاں: یورپی یونین نے امریکا کے ساتھ تجارتی معاہدہ معطل کردیا

ٹی20 ورلڈ کپ: آئی سی سی کے واضح جواب کے باوجود بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ ٹیم بھارت نہ بھیجنے کے مؤقف پر قائم

وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے حماد اظہر کو نوسر باز قرار دے دیا، مگر کیوں؟

ویڈیو

عمران خان قصہ پارینہ، سارے دروازے بند ہوگئے

5 جی اور پے پال کا انتظار ختم: وفاقی وزیر شزا فاطمہ نے موبائل ٹیکسز میں کمی کی بھی خوشخبری سنادی

پشاور کی مارکیٹ جو بسنت کو رنگین بناتی ہے

کالم / تجزیہ

محمود خان اچکزئی نئے اپوزیشن لیڈر، نیا میثاق جمہوریت ہو گا؟

ہمارے شہر مر رہے ہیں

’میرے پاس کالا کوٹ نہیں تھا‘