کوئٹہ میں کسٹمز انفورسمنٹ نے اسمگل شدہ اور نان کسٹم پیڈ گاڑیاں ضبط کر لیں جن کی مجموعی مالیت 15 کروڑ 80 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔ ضبط کی گئی گاڑیوں میں بلٹ پروف گاڑیاں بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ کی کارروائیاں، 31 کروڑ 70 لاکھ روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان ضبط
حکام کے مطابق کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ نے مصدقہ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے سریاب روڈ کوئٹہ پر واقع ایک شوروم سے متعدد نان کسٹم پیڈ گاڑیاں برآمد کیں۔ یہ کارروائی قابل اعتماد انٹیلی جنس معلومات کی تصدیق کے بعد عمل میں لائی گئی۔
کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ اس آپریشن کی کامیابی میں بلوچستان کی قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے بروقت تعاون اور مؤثر رابطہ کاری نے اہم کردار ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ کسٹم کا چینی، پیٹرول اور نان کسٹم گاڑیوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن
حکام نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ قومی معیشت کے تحفظ، اسمگلنگ کے خاتمے اور غیر قانونی تجارت کے سدباب کے لیے کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔














