سرچ براؤزر گوگل کروم کی آئی فون کے لیے نئی تبدیلی کیا ہے؟

اتوار 27 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی فون کے بلٹ ان براؤزر سفاری میں یو آر ایل ایڈریس بار اسکرین کے نیچے کی جانب جبکہ گوگل کروم کا یو آر ایل ایڈریس بار اسکرین کے اوپر کی جانب رکھا گیا ہے، جسے اب گوگل کروم کی جانب سے تبدیل کرکے نیچے کی جانب منتقل کرنے کا عندیہ دے دیا گیا ہے، تاہم اب آئی فون صارفین کے لیے آسانی ہو جائے گی۔

گوگل کروم نے آئی فون صارفین کی آسانی کے لیے اپنے سرچ بار میں تبدیلی کی ہے لیکن اس کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ صارفین کو نئے ایڈریس بار سیٹنگ کے تحت یہ اختیار ہوگا کہ وہ اومنی بکس یعنی یو آر ایل ایڈریس بار کو اسکرین پر اوپر رکھیں یا نیچے کی جانب رکھیں۔

اس نئے فیچر کے تحت صارفین کے لیے 2 چیزوں بہت ضروری ہیں، ایک تو آئی فون صارفین کو گوگل کروم کے لیے ٹیسٹ فلائٹ اپ ڈیٹس پرحاصل کرنی ہوں گی جس کے بعد براؤزر کا بِیٹا ورژن مل جائے گا۔

دوسرا یہ کہ صارفین ایڈریس بار میں کروم فلیگزلکھ کر براؤزر کو ری لانچ کریں گے اور اس کے بعد سیٹنگز میں جا کر کروم کی سیٹنگ میں ایڈریس بار لوکیشن کو سوئچ کرنے سے نئی تبدیلی سے مستفید ہو جائیں گے۔

واضح رہے کروم کی جانب سے کی جانی والی تبدیلی ابھی آزمائشی مراحل پر ہے، یہ فیچر صارفین کے لیے کب متعارف کرایا جائے گا اس حوالے سے کوئی تاریخ مقرر  نہیں کی گئی ہے، لیکن یہ خصوصیت آئی او ایس کے لیے کروم ٹیسٹ فلائٹ کے تازہ ترین ورژن میں دستیاب ہے۔


Community Verified icon

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لکی مروت میں پولیس کی بڑی کارروائی، خودکش بمبار سمیت فتنہ الخوارج کے 2 دہشتگرد ہلاک، ایک زخمی فرار

امریکی وسط مدتی انتخابات، ٹرمپ کا انتہا پسند بائیں بازو کو روکنے کا عزم

کیا پی ٹی آئی 28ویں آئینی ترمیم کی حمایت کر سکتی ہے، پشاور کے صحافی کیا کہتے ہیں؟

ملک و قوم کی حفاظت کرنے والے سیکیورٹی اداروں کے خلاف بات کرنا ماں کو گالی دینے کے مترادف ہے، جہاں آرا وٹو

گرین لینڈ کی پارلیمنٹ نے امریکا اور ڈنمارک کے ساتھ آرکٹک سیکیورٹی معاہدے کی منظوری دیدی

ویڈیو

کیا پی ٹی آئی 28ویں آئینی ترمیم کی حمایت کر سکتی ہے، پشاور کے صحافی کیا کہتے ہیں؟

پاک افغان مذاکرات کی کامیابی طالبان کے دہشتگردوں کے خلاف عملی اقدامات پر منحصر ہے، سابق سفیر ابرار حسین شاہ

ضلع ٹنڈو محمد خان میں بیڈ گورننس کی انتہا

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا