گوگل نے پاکستان میں پہلی ایپ گروتھ لیب کے قیام کا اعلان کر دیا

جمعرات 27 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بین الاقوامی سرچ انجن گوگل نے پاکستان میں پہلی ایپ گروتھ لیب کے قیام کا اعلان کر دیا  ہے۔

گوگل کے اس پروگرام سے کاروبار کو  وسعت دینے کے خواہشمند پاکستانی ایپ ڈویلپرز، کمپنیز اور اسٹوڈیوز گوگل کے ماہرین اور صنعتی ماہرین کے تجربے سے سیکھ سکیں گے۔

گزشتہ سال گوگل کی جانب سے پاکستان میں گیمنگ گروتھ لیب کا قیام عمل میں لایا گیا، اب ملک میں پہلی ایپ گروتھ لیب کے قیام سے ایپ انڈسٹری کو مقامی اور عالمی سطح پر ترقی دینے میں مدد ملے گی۔

خبررساں ادارے اے پی پی کے مطابق پاکستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا کے لیے گوگل کے ریجنل ڈائریکٹر فرحان قریشی نے کہا’ ہمیں فخر ہے کہ ہم آج موجودہ اور مستقبل کے مقامی ڈویلپرز کی مدد کے لیے ایپ گروتھ لیب کے قیام کا اعلان کر رہے ہیں۔ یہ لیب ڈویلپرز کو بین الاقوامی صارفین تک رسائی حاصل کرنے میں مدد دے گی۔

فرحان قریشی نے مزید بتایا کہ ہم اپنی جاری کوششوں کے ذریعے پاکستانی ڈویلپرز کو دنیا کی بہترین ایپلی کیشنز بنانے میں ان سے مدد کی توقع رکھتے ہیں۔ ایپ گروتھ لیب کے 4بڑے مقاصد رکھے گئے ہیں۔

سب سے پہلے کمپنی کے لیے حکمت عملی بنائی جائے جس کے ذریعے بین الاقوامی طرز کی ایپ اور گیمنگ کے مواقع دریافت کیے جا سکیں۔

دوسرا یہ کہ ایسی ایپس تیار کی جائیں جس میں صارف کو مرکزیت حاصل ہو۔

تیسرے نمبر پر ایپ کی ابتدائی کامیابی کے لیے گوگل کے ٹولز سے استفادہ کرتے ہوئے ایسے ماڈل تیار کیے جائیں جن سے مالی فائدہ اٹھایا جا سکے۔  جبکہ چوتھا بڑا مقصد یہ ہے کہ ان ایپس کے ذریعے عالمی مارکیٹ میں اپنی ساکھ بنائی جا سکے۔

پروگرام میں شامل ہونے کے لیے مقامی ڈویلپرز 22 مئی تک اپنی درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلاول بھٹو سے وزیراعظم آزاد کشمیر کی ملاقات، ترقیاتی امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

بنگلہ دیش کا شیخ حسینہ کی واپسی کے لیے قانونی راستہ اختیار کرنے کا اعلان

ملک بھر میں 1153 عدالتیں ججز سے محروم، لاکھوں مقدمات التوا کا شکار

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ثقافتی تنوع برائے مکالمہ و ترقی کے عالمی دن پر خصوصی پیغام

اسرائیل نے ’گلوبل صمود فلوٹیلا‘ کے تمام ارکان کو رہا کردیے

ویڈیو

پاکستان ٹی وی کا خصوصی دستاویزی پروگرام ’بھارت کی ساکھ داؤ پر، پاکستانی بیانیے کی فتح‘، سچائی کی ایک لازوال کہانی‘

پاک چین دوستی کا جشن، پاکستانی قیادت کا سی پیک اور اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید وسعت دینے پر زور

دہشتگردی کے خلاف جنگ پوری قومی قوت اور غیر متزلزل عزم کے ساتھ جاری رکھی جائے گی، فیلڈ مارشل عاصم منیر

کالم / تجزیہ

عورت اور مرد کی کشمکش

کامیابی کی سب سے بڑی غلط فہمی

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟