چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سمیت 2 ججز کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر

جمعہ 9 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سمیت 2 ججز کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ایک شکایت سامنے آئی ہے، جس میں دونوں ججز کی تعلیمی قابلیت، اہلیت اور انتظامی امور میں کردار پر سنگین سوالات اٹھائے گئے ہیں۔

شکایت میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیف جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس ابہر گل خان بطور جج اپنے عہدوں پر فائز رہنے کے اہل نہیں، لہٰذا سپریم جوڈیشل کونسل دونوں ججز کی تعلیمی اسناد اور مجموعی اہلیت کا تفصیلی جائزہ لے۔

یہ بھی پڑھیں: جج کے بیٹے کا کار ایکسیڈنٹ و ہلاکتیں: والد کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں نااہلی کا ریفرنس دائر

شکایت کنندگان کے مطابق جسٹس ابہر گل خان کی تعلیمی ڈگری درست نہیں، اس لیے ان کا مکمل تعلیمی ریکارڈ طلب کر کے جانچ پڑتال کی جائے، خصوصاً بطور مستقل جج کنفرم کیے جانے سے قبل ان کی ڈگریوں کی تصدیق کی جائے۔

شکایت میں یہ الزام بھی عائد کیا گیا ہے کہ لاہور میں خواتین ڈسٹرکٹ ججز کو دانستہ طور پر ٹارگٹ کیا جا رہا ہے اور انہیں دور دراز علاقوں میں ٹرانسفر کیا جا رہا ہے، جس سے ان کی ذاتی اور خاندانی زندگی شدید متاثر ہو رہی ہے۔

مزید پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ کے 4 ججز کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر

اس ضمن میں چیف جسٹس عالیہ نیلم پر ضلعی عدالتوں کے معاملات میں مداخلت کا الزام عائد کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ان کے کردار کا بھی باقاعدہ جائزہ لیا جائے۔

یہ شکایت متاثرہ خواتین ججز اور دیگر جوڈیشل افسران کے والدین کی جانب سے دائر کی گئی ہے، تاہم انہوں نے تحفظ کے خدشات کے باعث فی الحال اپنے نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست کی ہے۔

شکایت میں سپریم جوڈیشل کونسل سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اگر الزامات درست ثابت ہوں تو چیف جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس ابہر گل خان کو ان کے عہدوں سے برخاست کیا جائے تاکہ عدالتی نظام پر عوام کا اعتماد برقرار رکھا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیا حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کی رقوم گروی رکھ دیں؟

اسحاق ڈار کا آذربائیجانی ہم منصب سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

کینیا کے شہریوں کی یوکرین میں فوجی بھرتی بند کرنے پر روس کا اتفاق

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد استحکام، انڈیکس میں 837 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان کے فضائی حملوں میں کابل کے اسپتال کو نشانہ بنائے جانے کے دعوؤں کی پاکستان کی جانب سے تردید

ویڈیو

اسلام آباد کا عید بازار جہاں خواتین کے لیے رنگ برنگے اسٹالز موجود ہیں

وی ایکسکلوسیو، شہباز شریف عوام کو ریلیف بجٹ دیں اور بتائیں کہ موجودہ مشکلات ختم ہوجائیں گی: خرم دستگیر

کیا آپ کی غلطیاں آپ کو جینے نہیں دے رہیں، دل کو ری سیٹ کیسے کریں؟

کالم / تجزیہ

پاک افغان تعلقات: ایک پہلو یہ بھی ہے

صحافت کا افتخار اور فیض صاحب کا مرثیہ

کھلے دل سے اعتراف اور قصہ ’رمضان عیدی‘کا