چین کی دوسری ’اے آئی ٹائیگر‘ کمپنی کی ہانگ کانگ اسٹاک مارکیٹ میں شاندار اینٹری

جمعہ 9 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چین کی مصنوعی ذہانت کی ابھرتی ہوئی کمپنی اور شنگھائی میں قائم اے آئی یونیکورن  ’منی میکس‘ نے ہانگ کانگ اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ توڑ آغاز کرتے ہوئے اپنے پہلے ہی دن شیئرز کی قیمت میں 78 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا۔

اس شاندار کارکردگی نے چین کی ایک اور اے آئی کمپنی Zhipu AI  کو بھی پیچھے چھوڑ دیا جس کے بعد سرمایہ کاروں کی بڑی تعداد نے منی میکس کے شیئرز خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج: سرمایہ کاروں کی تعداد میں 41 فیصد اضافہ

منی میکس کی جانب سے کی گئی ابتدائی عوامی پیشکش کے ذریعے کمپنی نے مبینہ طور پر 4.8 ارب ہانگ کانگ ڈالر اکٹھے کیے جنہیں تحقیق اور ترقی پر خرچ کیا جائے گا۔ اس سے ایک روز قبل Zhipu AI کے شیئرز نے ہانگ کانگ میں اپنے ڈیبیو کے موقع پر 13 فیصد اضافہ دکھایا تھا۔

ٹیکنالوجی ریسرچ فرم اومڈیا کے چیف اینالسٹ لیان جے سو کے مطابق منی میکس کی صارفین پر مرکوز حکمت عملی نے ایسے سرمایہ کاروں کو زیادہ متوجہ کیا جو تیز رفتار ترقی کے مواقع تلاش کر رہے تھے جبکہ Zhipu AI کا ادارہ جاتی اور سرکاری اداروں پر مبنی ماڈل نسبتاً مستحکم مگر کم پُرجوش سمجھا گیا۔

منی میکس کی بنیاد سنہ 2022 کے اوائل میں سابق سینس ٹائم ایگزیکٹو یان جنجیے نے رکھی۔ یہ کمپنی ایسے جدید مصنوعی ذہانت ماڈلز تیار کرتی ہے جو تحریر، تصاویر، ویڈیوز اور موسیقی کو بیک وقت پروسیس کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیے: چین کا ملکی طور پر تیار کردہ پہلا طیارہ بردار بحری جہاز ’شین ڈونگ‘ ہانگ کانگ پہنچ گیا، عوام کے لیے کھولنے کا اعلان

کمپنی کی نمایاں ایپلیکیشنز میں Hailuo AI شامل ہے جو ویڈیو جنریشن کا جدید ٹول ہے جبکہ Talkie نامی ایپ صارفین کو اے آئی سے چلنے والے ڈیجیٹل کرداروں کے ساتھ بات چیت کا موقع فراہم کرتی ہے۔

اگرچہ منی میکس اس وقت اپنے ابتدائی ترقیاتی مرحلے میں ہے لیکن آئندہ چند سال اس کی اے آئی انڈسٹری میں مستقل کامیابی کا تعین کریں گے۔

دوسری جانب خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق Zhipu AI کواوپن اے آئی کی جانب سے ان چینی اے آئی کمپنیوں میں شامل کیا گیا ہے جو سرکاری معاہدوں میں نمایاں پیشرفت کر رہی ہیں۔ Zhipu AI نے اپنے IPO کے ذریعے 4.35 ارب ہانگ کانگ ڈالر اکٹھے کیے اور اس وقت کمپنی کی مالیت تقریباً 7.4 ارب ڈالر بتائی جا رہی ہے۔

ادھر سیمی کنڈکٹر کے شعبے سے وابستہ OmniVision Integrated Circuits  اور GigaDevice Semiconductor بھی ثانوی پیشکشوں کے بعد آئندہ ہفتے ہانگ کانگ میں ٹریڈنگ شروع کرنے جا رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹیو جان لی سے ملاقات

ماہرین کے مطابق جہاں سنہ 2025 کا سال اے آئی چپ بنانے والی کمپنیوں کے نام رہا، وہیں منی میکس کی کامیاب انٹری اس بات کا ثبوت ہے کہ اب مارکیٹ ویڈیو اور گیمنگ جیسے شعبوں میں اے آئی کامیابیوں کو بھرپور انداز میں سراہنے کے لیے تیار ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ڈرامہ انڈسٹری میں پیسے نہیں، اداکار گردے بیچ کر ایمار میں گھر بنا رہے ہیں‘، کنور اسلان کے حٰیران کن بیانات

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کا اہم سفارتی دورہ پر آج روانہ ہوں گے

آبنائے ہرمز پر امریکی شکنجہ: ایران کی سمندری تجارت بند، خطے میں کشیدگی اور عالمی معیشت متاثر

آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی: امریکا اسے کیسے نافذ کر سکتا ہے؟

ایران امریکا مذاکرات کی بحالی کا امکان، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگئی

ویڈیو

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا