شدید دھند اور انتظامی مسائل کے باعث آج ملکی ہوائی اڈوں پر 4 پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ 67 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں، جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور میں فضائی معیار میں بہتری، اے کیو آئی 160 پر مستحکم، اسموگ کنٹرول پلان مؤثر
فلائٹ شیڈول کے مطابق غیرملکی ایئر لائن کی پشاور سے دوحہ اور لاہور سے مشہد کے درمیان 2-2 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ اس کے علاوہ، قومی ایئرلائن کی 10 پروازیں بھی آپریشنل وجوہات کی بناء پر منسوخ کی گئیں۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر 27 پروازوں میں 1 سے ساڑھے 5 گھنٹے تک تاخیر ریکارڈ کی گئی۔ پشاور ایئرپورٹ پر 6، ملتان میں 5، کراچی میں 16 اور لاہور میں 10 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں، جس سے مسافروں میں خفگی پائی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:شدید دھند کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت، ملک بھر میں اسموگ الرٹ جاری
شدید دھند کی وجہ سے موٹرویز پر بھی آمد و رفت متاثر رہی، کئی علاقوں میں گاڑیوں کی رفتار کم کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ دھند اور سردی کا سلسلہ آج شام تک جاری رہ سکتا ہے، جس سے ہوائی اور زمینی آمد و رفت میں مزید مشکلات پیش آنے کا خدشہ ہے۔














