میانمار فوج کی فائرنگ بنگلہ دیشی طالبہ جاں بحق، ٹیکناف میں مظاہرے پھوٹ پڑے

اتوار 11 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش کے سرحدی علاقے ٹیکناف میں میانمار کی جانب سے آنے والی گولی لگنے سے ایک 10 سالہ اسکول کی طالبہ جاں بحق ہو گئی، جس کے بعد علاقے میں شدید غم و غصہ پھیل گیا اور شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے مرکزی شاہراہ کو عارضی طور پر بند کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش نیوی کی کارروائی، میانمار اسمگلنگ کی کوشش ناکام، 11 افراد گرفتار

کاکس بازار کے علاقے ٹیکناف میں اتوار کے روز میانمار کی سرحد پار سے آنے والی فائرنگ کے نتیجے میں چوتھی جماعت کی طالبہ افنان جاں بحق ہو گئی۔ مقامی حکام کے مطابق واقعہ صبح تقریباً 10 بجے ہوا، جب افنان ہواکینگ علاقے میں لامبابیل ٹیکچھّی پل کے قریب موجود تھی، جو میانمار کی سرحد کے قریب واقع ہے۔

بارڈر گارڈ بنگلہ دیش (بی جی بی) بٹالین 64 کے کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل محمد زاہد الاسلام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مہلک گولی میانمار کی جانب سے فائر کی گئی تھی۔

واقعے کے بعد مشتعل شہریوں نے کاکس بازار، ٹیکناف شاہراہ کو تقریباً 3 گھنٹے کے لیے بند کر دیا، جس سے ٹریفک مکمل طور پر معطل ہو گئی۔ احتجاج کے دوران بعض گاڑیوں کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات بھی سامنے آئیں۔ صورتحال پر قابو پانے کے لیے فوج، پولیس، نیوی، بی جی بی اور آرمڈ پولیس بٹالین کی اضافی نفری تعینات کی گئی۔

مقامی سیاسی رہنماؤں اور انتظامیہ کی مداخلت کے بعد دوپہر ڈیڑھ بجے کے قریب سڑک دوبارہ ٹریفک کے لیے کھول دی گئی۔

حکام کے مطابق یہ واقعہ میانمار کے رخائن ریاست میں جاری جھڑپوں کے تناظر میں پیش آیا، جہاں اراکان آرمی اور روہنگیا مسلح گروہ کے درمیان حالیہ دنوں میں لڑائی شدت اختیار کر گئی ہے۔ سرحد پار سے ہونے والی شدید فائرنگ کے باعث بنگلہ دیشی سرحدی علاقوں میں کئی دنوں سے خوف و ہراس پھیلا ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش: میانمار اسمگل کی جانے والی سیمنٹ کی ڈیڑھ ہزار بوریاں ضبط، 22 افراد گرفتار

پولیس کا کہنا ہے کہ ٹیکناف میں صورتحال فی الحال قابو میں ہے، تاہم سرحدی آبادی میں تشویش برقرار ہے۔ سیاسی رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شہریوں کے تحفظ کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں اور میانمار کی داخلی کشیدگی کے اثرات کو بنگلہ دیش تک پھیلنے سے روکا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، ہوشربا انکشافات، ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی سفارش

’وہ اپنا ذہنی توازن کھو رہے ہیں‘، جھیل کا نام تبدیلی کرنے کے فیصلے پر امریکیوں کی ٹرمپ پر تنقید

عمران خان کے بچوں کی طرح غزہ کے قیدیوں کے بچوں کو بھی بولنے کا موقع دیں، خواجہ آصف کا اسکائی نیوز کو جواب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی چینی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت

ویڈیو

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں