بنگلہ دیش نیوی کی کارروائی، میانمار اسمگلنگ کی کوشش ناکام، 11 افراد گرفتار

ہفتہ 27 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش نیوی نے خلیجِ بنگال میں معمول کی گشت کے دوران ڈیزل اور سیمنٹ میانمار اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 11 افراد کو حراست میں لے لیا اور ایک کشتی ضبط کر لی۔

نیوی حکام کے مطابق کارروائی جمعہ کو کُتبُدیہ کے آؤٹر اینکریج کے قریب عمل میں آئی۔ اسمگلنگ نیٹ ورک سے متعلق خفیہ اطلاعات پر سینٹ مارٹن جزیرے اور ملحقہ سمندری حدود میں گشت بڑھا دی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیے: بنگلہ دیشی فورسز کی بھارتی سرحد کے قریب کارروائی، انڈین ساختہ دھماکا خیز مواد برآمد

گشت کے دوران نیوی جہاز شہید محب اللہ نے کتبُدیہ لائٹ ہاؤس سے تقریباً 42 میل دور ایک مشتبہ ماہی گیر کشتی کو دیکھا۔ رکنے کا اشارہ دینے پر کشتی نے فرار کی کوشش کی تاہم اسے روک لیا گیا۔ کشتی کی شناخت ایف بی انکیتا انویشہ کے نام سے ہوئی۔

تلاشی کے دوران کشتی سے 1,000 لیٹر ڈیزل اور بنگلہ دیش میں تیار کردہ سیمنٹ کی 650 بوریاں برآمد ہوئیں، جو مبینہ طور پر منافع کے لیے غیرقانونی طور پر میانمار لے جائی جا رہی تھیں۔

یہ بھی پڑھیے: بنگلہ دیش: میگھنا دریا پر 2 لانچوں کے تصادم سے 8 افراد ہلاک

کشتی میں سوار تمام 11 افراد کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی کے لیے پٹینگا ماڈل پولیس اسٹیشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

نیوی حکام کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کی سمندری حدود کے تحفظ اور اسمگلنگ، انسانی اسمگلنگ سمیت دیگر غیرقانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے باقاعدہ بحری گشت جاری رہے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

موجودہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ میں ماضی جیسی کشیدگی نہیں، نظام مشترکہ انداز میں چل رہا ہے، عامر الیاس رانا

امریکا کے ایران پر  نئے فضائی حملے ، متعدد مقامات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

افغانستان میں دہشتگردوں کے خلاف پاکستان کی کامیاب کارروائیاں، ٹی ٹی پی اور بی ایل اے مشترکہ پناہ گاہ ڈھونڈنے پر مجبور

شارجہ سے کراچی آنے والا پاکستانی کارگو کمپنی کا طیارہ لاپتا، تلاش کا عمل شروع

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ترکیہ پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

ویڈیو

موجودہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ میں ماضی جیسی کشیدگی نہیں، نظام مشترکہ انداز میں چل رہا ہے، عامر الیاس رانا

خیبرپختونخوا حکومت کی اپنے لیے مراعات، نئے قانون میں خاص کیا ہے؟

خیبر پختونخوا اسمبلی ایک دہائی بعد بھی مکمل پیپر لیس کیوں نہ بن سکی؟

کالم / تجزیہ

سندھ طاس: بھارت کی اسٹریٹیجک مس کیلکولیشن

فیفا فٹبال میں چھپی صدی کی کہانی

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش