جرمنی میں درجنوں بھیڑیں سپر مارکیٹ میں گھس گئیں، گراسری اسٹور میں توڑپھوڑ

اتوار 11 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جرمنی کے علاقے لوئر فرانکونیا کے قصبے برگزن میں ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا، جہاں تقریباً 50 بھیڑیں اپنے چرواہے سے بچ نکل کر قریبی گروسری اسٹور میں جا داخل ہو گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھیڑوں کا ریوڑ یا کوئی اڑن طشتری؟

پینی سپر مارکیٹ میں بنائی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ درجنوں بھیڑیں مرکزی دروازے سے اسٹور کے اندر داخل ہوئیں، جس کے باعث اندر افراتفری مچ گئی۔ بھیڑوں کی وجہ سے اسٹور کے اندر نقصان ہوا اور جگہ جگہ گندگی پھیل گئی۔

مقامی پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بھیڑیں چرواہے ڈیٹر مشلر کے ریوڑ سے الگ ہو گئی تھیں، جو انہیں سن دریا کی جانب لے جا رہے تھے۔

چرواہے کے مطابق پارکنگ ایریا میں پڑی بلوط کی گریاں بھیڑوں کی توجہ کا سبب بنیں، جس کے بعد وہ مزید خوراک کی تلاش میں اسٹور کے اندر چلی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: لاس ویگاس کے سنگلاخ پہاڑی سلسلہ میں پر اسرار شیشہ نما ستون کیسے پہنچا؟ معمہ حل نہ ہوسکا

ڈیٹر مشلر نے بتایا کہ جب وہ موقع پر پہنچے تو بھیڑیں اسٹور سے باہر آچکی تھیں اور بعد ازاں انہیں بحفاظت دوبارہ ریوڑ کے ساتھ ملا دیا گیا۔ خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تیکناف سرحد سے گرفتار تمام 53 افراد کیمپوں میں مقیم روہنگیا مہاجر نکلے، بنگلہ دیشی سرحدی فورسز

کوئٹہ: سرکاری ملازمین کی احتجاجی تحریک کا دوسرا مرحلہ شروع، 15 جنوری کو لاک ڈاؤن کا اعلان

امریکی قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، گرین لینڈ کا دوٹوک مؤقف

پیپلزپارٹی کا احتجاج: حکومت نے اسپیشل اکنامک زونز ترمیمی آرڈیننس واپس لے لیا

بنگلہ دیش کی سخت شرائط کے تحت غزہ بین الاقوامی فورس میں شمولیت پر آمادگی

ویڈیو

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

ٹھیلے سے ریسٹورنٹ تک، سوشل میڈیا کے بل بوتے پر کامیابی کی انوکھی کہانی

’باادب بامراد‘: شاگردوں کا استاد کے لیے بے مثال احترام، گاڑی بطور تحفہ پیش کردی

کالم / تجزیہ

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘

تحریک انصاف کا دشمن کون؟