کرکٹ میں بھارت کا سیاسی طرز عمل، قومی کرکٹرز نے آئی سی سی کی خاموشی پر سوالات اٹھا دیے

اتوار 11 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کرکٹ میں بھارت کے سیاسی طرزِعمل اور اس پر آئی سی سی کی خاموشی کے خلاف قومی کرکٹرز نے شدید ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے عالمی کرکٹ تنظیم سے فوری اور مؤثر کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

کھیل میں سیاست کی کوئی گنجائش نہیں ہونی چاہیے، عبدالرزاق

مقامی ہوٹل میں پی سی سی ایل ٹو کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ آل راؤنڈر عبدالرزاق نے کہا کہ بھارتی رویہ اب کسی سے ڈھکا چھپا نہیں رہا۔

مزید پڑھیں: ’سیاست سے باز آجائیں‘، بھارتی پراپیگنڈے پر سابق کرکٹر و کمنٹیٹر ثنا میر کا سخت ردعمل

ان کا کہنا تھا کہ کھیل میں سیاست کی کوئی گنجائش نہیں ہونی چاہیے، کرکٹ کو صرف کھیل کے طور پر ہی رہنا چاہیے۔

عبدالرزاق نے کہاکہ ہاتھ نہ ملانے سے منفی رویے کی ابتدا بھارت نے کی، حالانکہ کرکٹ ہمیشہ امن اور بھائی چارے کا پیغام دیتی آئی ہے، اس لیے کھیل کی بہتری کے لیے مثبت قدم اٹھانا ناگزیر ہے۔

انہوں نے پی ایس ایل میں 2 نئی ٹیموں کی شمولیت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ دوبارہ مضبوط ہو رہی ہے، طویل عرصے بعد پاکستان شاہینز اور انڈر 19 سطح پر تسلسل نظر آ رہا ہے اور مجموعی طور پر پاکستان کرکٹ کا مستقبل روشن دکھائی دیتا ہے۔

مودی سرکار کو سیاست کے بجائے کارکردگی کے ذریعے ووٹ حاصل کرنے چاہییں، کامران اکمل

اس موقع پر سابق ٹیسٹ وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے کہاکہ مودی سرکار کو سیاست کے بجائے کارکردگی کے ذریعے ووٹ حاصل کرنے چاہییں۔ انہوں نے کہا کہ پڑوسی ممالک سے بہتر تعلقات کے بغیر ترقی ممکن نہیں۔

کامران اکمل نے آئی پی ایل میں بنگلہ دیشی کرکٹر مستفیض الرحمان کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ جب ایک کھلاڑی کو تحفظ فراہم نہیں کیا جا سکا تو پوری ٹیم کی سیکیورٹی کیسے یقینی بنائی جا سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ دیگر ممالک میں مقیم پاکستانی کرکٹرز کو بھی بھارتی ویزا مسائل کا سامنا ہے اور 2023 کے ورلڈ کپ کے دوران بھی ایسی صورتحال دیکھنے میں آئی تھی۔ اب آئی سی سی کو سخت اور مشکل فیصلے کرنا ہوں گے۔

ماضی کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم کو پاکستان میں ہمیشہ بھرپور محبت ملی، تاہم اب کھلاڑی حکومتی دباؤ کے باعث مجبور دکھائی دیتے ہیں۔

سابق کرکٹر سعید اجمل کی آئی سی سی کے رویے پر تنقید

سابق قومی اسپنر سعید اجمل نے بھی آئی سی سی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عالمی ادارے کو اپنی ذمہ داریوں کے مطابق کرکٹ کو درست سمت میں لے جانا چاہیے۔

مزید پڑھیں: سیاست اور کونسل کے معاملات کو الگ رکھیں گے، محسن نقوی کا ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس کے بعد گفتگو

ان کا کہنا تھا کہ اگر آئی سی سی بھارتی من مانیوں کو روکنے کی صلاحیت نہیں رکھتا تو اسے اپنی ذمہ داری پر نظرثانی کرنی چاہیے، کیونکہ پوری دنیا کی کرکٹ ایک ملک کے اشاروں پر نہیں چل سکتی۔

سعید اجمل نے پی سی بی سے بھی مطالبہ کیاکہ وہ اس بات پر مؤقف اختیار کرے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو بار بار ایکشن جیسے مسائل کا سامنا کیوں کرنا پڑتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکی بجٹ ایئرلائن اسپرٹ دیوالیہ، تمام اثاثے فروخت کرنے کا حکم

پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں، ڈسکاؤنٹ ریٹ پر پیٹرول کہاں سے حاصل کیا جا سکتا ہے؟

رنبیر کپور فوٹوگرافرز کے ہجوم پر برہم کیوں ہو گئے؟

’معرکۂ حق صرف جنگی فتح نہیں، پاکستان کی خودمختاری کی علامت ہے‘، اسپیکر پنجاب اسمبلی

پنجاب حکومت نے خصوصی افراد کے لیے بڑی سہولت کا اعلان کردیا

ویڈیو

معرکہ حق: بھارت اب پاکستان کی طرف دشمنی کی نظر سے دیکھنے کی ہمت نہیں کرے گا، اسلام آباد کے عوام کی رائے

خیبرپختونخوا حکومت کا بجٹ، عوام کیا کہتے ہیں، کیا ان کے مسائل حل ہوں گے؟

امریکی صدر کی اسٹریٹجی ناکام، ایران سے مذاکرات کی جلدی

کالم / تجزیہ

اگر مولانا فضل الرحمان اپوزیشن لیڈر ہوتے؟

انڈین بنگال میں ممتا بنرجی کو کیسے ہرایا گیا؟

ٹریل 5: فطرت، تنہائی اور خودکلامی