پاکستان بار کونسل کے نائب چیئرمین اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی کا انتخاب

منگل 13 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان بار کونسل کا 248واں اجلاس منعقد ہوا جس میں کونسل کے نائب چیئرمین اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی منتخب کرلیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان بار کونسل نے پنجاب پراپرٹی تحفظ قانون کو مسترد کردیا، عدلیہ مخالف پروپیگنڈے پر تحفظات کا اظہار

پاکستان بار کونسل کے اجلاس صدارت اٹارنی جنرل پاکستان منصور عثمان اعوان نے بطور چیئرمین پاکستان بار کونسل کی۔

اجلاس کے اختتام پر جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان بار کونسل میں نائب چیئرمین کے انتخاب کے لیے خفیہ رائے شماری کرائی گئی۔

اعلامیے کے مطابق انتخابی عمل کے دوران پیر محمد مسعود چشتی نے 15 ووٹ حاصل کر کے قاضی محمد ارشد کے 8 ووٹوں کے مقابلے میں کامیابی حاصل کی جس کے بعد پیر محمد مسعود چشتی کو سال 2026 کے لیے پاکستان بار کونسل کا نائب چیئرمین منتخب کر لیا گیا۔

مزید پڑھیے: پنجاب پروٹیکشن آف پراپرٹی قانون کی معطلی، پاکستان بار کونسل کا خیرمقدم

اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ منیر احمد ملک (کراچی) کو سنہ 2026 کے لیے چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پاکستان بار کونسل منتخب کیا گیا ہے۔

اجلاس میں پاکستان بار کونسل نے لاہور ہائیکورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خلاف جاری مبینہ کردار کشی مہم کی شدید مذمت کی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان بار کونسل عدلیہ کی آزادی، آئین اور قانون کی بالادستی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی اور کسی بھی قسم کی عدلیہ مخالف مہم کو ناقابلِ قبول قرار دیتی ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان بار کونسل کے انتخابات کا نوٹیفکیشن اور منتخب اراکین کے نام جاری

اعلامیے کے مطابق پاکستان بار کونسل نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وکلا برادری آئینی اداروں کے استحکام، آزاد عدلیہ اور قانون کی حکمرانی کے تحفظ کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کرتی رہے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیئر صحافیوں کا ’وی نیوز‘ اسلام آباد دفتر کا دورہ، استقبال اور تحائف پیش

  اسلام آباد میں فیفا ورلڈ کپ 2026 کی تقریبات کا آغاز، سیالکوٹ کی فٹبال نے میلہ لوٹ لیا

عمران خان کی حکومت کے خاتمے میں بیرونی سازش ثابت نہیں، سائفر پر بحث پرانا سیاسی بیانیہ

ایران پر حملے کا فیصلہ ایک گھنٹے میں کرنے والا تھا لیکن پھر معاملہ مؤخر کردیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

پاکستان اور ایشیائی بینک کے درمیان بڑا معاہدہ، این-5 کی تعمیرِ نو کے لیے 32 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

ویڈیو

سینیئر صحافیوں کا ’وی نیوز‘ اسلام آباد دفتر کا دورہ، استقبال اور تحائف پیش

بلوچستان کے نوجوانوں کی سماجی و اقتصادی ترقی کے پروگرام میں بھرپور شرکت

سعد رفیق کیخلاف سوشل میڈیا مہم، شیخ سائرہ کی روتے ہوئے لیگی رہنما سے اپیل، ایران پر حملے کی تیاری، امریکا کا پیغام

کالم / تجزیہ

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟

وزیر آغا‘ ایک عہد جو مکالمہ بن گیا

قدم قدم سوئے حرم