وہ یوٹیوب ویڈیو جو آپ نے آج دیکھنی شروع کی تو ختم 140 سال بعد ہوگی، آخر ماجرا کیا ہے؟

منگل 13 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یوٹیوب پر ایک ایسی ویڈیو اپ لوڈ کی گئی ہے جس نے سب کو حیران و پریشان کردیا ہے کیوں کہ اس کی طوالت چند منٹ نہیں، چند گھنٹے نہیں، چند مہینے نہیں یا چند برس بھی نہیں بلکہ 140 سال ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’عمر صرف ایک عدد ہے‘، 52 سالہ خاتون پہلی یوٹیوب آمدنی پر جھوم اٹھیں،ویڈیو وائرل

ایک اور عجیب بات یہ ہے کہ آج تک کی سب سے طویل دورانیے کی یہ ویڈیو بالکل بلینک یعنی خالی ہے جس میں نہ کوئی آواز ہے اور نہ ہی کوئی منظر لیکن مزے کی بات یہ ہے کہ پھر بھی اس ویڈیو کو لاکھوں افراد پلے کرچکے ہیں اور یہ سلسلہ ہنوز جاری ہے۔ یہ ویڈیو اپنی غیر معمولی طوالت کی وجہ سے وائرل ہو گئی ہے اور اس نے صارفین میں بیحد تجسس پیدا کر دیا ہے۔

 

یہ ویڈیو 5 جنوری کو “shinywr” نامی اکاؤنٹ سے اپلوڈ کی گئی تھی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ویڈیو کی مجموعی مدت 140 سال سے زائد دکھائی گئی ہے جس کا وقت 1,234,567:30:00 کے طور پر لسٹ کیا گیا ہے۔ البتہ جب ویڈیو چلائی جاتی ہے تو پلے بیک بار صرف تقریباً 12 گھنٹے دکھاتا ہے جس سے ویڈیو کی فارمیٹنگ یا اپلوڈنگ کے طریقہ کار پر سوالات پیدا ہوئے ہیں۔ ویڈیو کا عنوان صرف سوالیہ نشان (?) ہے اور کوئی وضاحت فراہم نہیں کی گئی۔

یوٹیوب پر عام طور پر ویڈیوز چند منٹ سے لے کر کئی گھنٹے تک کی ہوتی ہیں اور کبھی کبھار لمبی لائیو اسٹریمز یا لوپس بھی دیکھی جاتی ہیں۔ تاہم اس ویڈیو کی غیر معمولی طوالت نے سوشل میڈیا پر صارفین کے درمیان دلچسپ مباحث کو جنم دیا ہے۔

کچھ صارفین نے قیاس آرائی کی ہے کہ یہ اکاؤنٹ شمالی کوریا سے متعلق ہو سکتا ہے تاہم یہ دعوے تصدیق شدہ نہیں ہیں۔ دیگر نے سوال کیا ہے کہ یوٹیوب کا ریکمینڈیشن الگوردم اس ویڈیو کو صارفین تک کیسے لے آیا حالانکہ اس میں نہ دیکھنے کے لیے کچھ ہے اور نہ سننے کے لیے۔

مزید پڑھیے: پنجاب حکومت اپنے یو ٹیوب چینل سے بیانیے کی جنگ جیت پائے گی؟

تبصرہ نگاروں نے زیادہ تر ویڈیو کے ممکنہ ثقافتی اثرات پر بات کی نہ کہ اس کے تکنیکی پہلوؤں پر۔ ایک صارف نے لکھا کہ یہ یقینی طور پر ایک سازشی نظریے کی ابتدا ہے جس پر لوگ 10 سال بعد بھی بات کریں گے۔

ایک اور نے کہا 10 سال بعد اس ویڈیو کا کوئی دیوانہ وار قصہ سامنے آئے گا۔

مزید پڑھیں: کیا ایلون مسک یو ٹیوب کو ٹکر دینے کے لیے نئی ایپ لانچ کرنے جا رہے ہیں؟

ابھی تک ویڈیو اپلوڈر کی جانب سے کوئی وضاحت نہیں دی گئی لیکن لاکھوں صارفین اس ویڈیو کو دیکھتے رہتے ہیں باوجود اس کے کہ اس میں دیکھنے یا سننے کے لیے کچھ بھی نہیں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘