راولپنڈی میں گیزر سے گیس لیک، 3 خواتین دم گھٹنے سےجاں بحق

منگل 13 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

راولپنڈی کے بحریہ ٹاؤن فیز 7 میں واقع ایک اپارٹمنٹ میں گیزر سے گیس کے اخراج کے باعث 3 خواتین دم گھٹنے سے جان گنوا بیٹھیں جبکہ ایک نوجوان خاتون بے ہوش ہوگئیں جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کے سیکٹر جی سیون میں گیس لیکج دھماکا، دلہا دلہن سمیت 8 افراد جاں بحق 11 زخمی

روات پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر امتیاز نذیر کے مطابق تمام ہلاک شدگان کی موت فوری گیس لیک کے نتیجے میں ہوئی۔

ریسکیو 1122 کے ترجمان عثمان گجر نے ابتدائی طور پر کہا کہ دھماکہ ممکنہ طور پر گیس کے اخراج کی وجہ سے ہوا تاہم فورینزک ٹیم واقعے کی نوعیت معلوم کرنے کے لیے جائے وقوع پر پہنچ گئی ہے۔

جاں بحق خواتین کی عمریں 45، 60 اور 70 سال تھیں جبکہ بے ہوش ہونے والی 23 سالہ خاتون کو اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

ریسکیو 1122 نے بتایا کہ واقعے کے بعد 2 ایمبولینسز اور 5 ریسکیو اہلکار جائے وقوع پر پہنچے اور فوری سرچ و ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔

مزید پڑھیے: کیماڑی میں زہریلی گیس سے ہلاکتیں، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے حکام سے جامع رپورٹ طلب کر لی

راولپنڈی کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینیئر صبغت اللہ نے کہا کہ شدید سردی کے پیش نظر گھروں میں ہیٹرز اور اسٹوو کے بڑھتے استعمال کی وجہ سے گیس لیک کے واقعات میں قابل ذکر اضافہ ہوا ہے۔

اعلامیے میں شہریوں کو ہدایت کی گئی کہ اگر گیس کی بو محسوس ہو تو کسی بھی الیکٹریکل سوئچ کو آن یا آف نہ کریں اور نہ ہی ماچس یا آگ لگائیں۔

اس کے بجائے گھر کے دروازے اور کھڑکیاں کھول کر وینٹیلیٹ کریں اور تمام رہائشیوں کو محفوظ جگہ منتقل کریں۔

مزید پڑھیں: جی7 دھماکے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری، گیس لیکیج بنیادی وجہ قرار

واضح رہے کہ یہ واقعہ اسلام آباد میں ہونے والے ایک دھماکے کے 2 دن بعد پیش آیا جس میں گیس سلنڈر کے دھماکے کے نتیجے میں نوبیاہتا جوڑے سمیت 8 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوئے تھے۔ اس دھماکے کی بھی حکومت کی جانب سے تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم