اسلام آباد کے سیکٹر جی سیون میں گیس لیکج دھماکا، دلہا دلہن سمیت 8 افراد جاں بحق 11 زخمی

اتوار 11 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد کے سیکٹر جی سیون ٹو میں ایک شادی والے گھر میں گیس لیکج دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں اب تک جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہوگئی ہے، جاں بحق ہونے والوں میں دلہا شیری اور دلہن نایاب بھی شامل ہیں۔

کیپیٹل ایمرجنسی سروس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق، گیس لیکج کے باعث دھماکے میں 11 افراد زخمی بھی ہوئے۔ واقعہ ایک گھر میں پیش آیا جہاں سی ڈی اے کے ملازم شیری کی بارات گزشتہ روز رات گئے گجرات سے واپس لوٹی تھی۔

مزید پڑھیں: نمل یونیورسٹی میں گیس لیکیج سے دھماکا، زخمی نائب قاصد انتقال کرگیا

سردی کی شدت کے باعث رات کے وقت ہیٹر جل رہا تھا، لیکن گیس لوڈشیڈنگ کی وجہ سے ہیٹر بند ہو گیا۔ گھر میں بھرنے والی گیس اور دیا سلائی جلانے سے دھماکا ہوا۔

زخمیوں کو فوری طور پر کیپیٹل اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں 2 زخمی دم توڑ گئے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق، 3 افراد اسپتال پہنچے جن میں 2 جاں بحق اور ایک زخمی تھا۔

کیپیٹل ایمرجنسی سروس نے واقعے کی ابتدائی رپورٹ تیار کر لی ہے اور حکام نے حادثے کے متاثرین کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات شروع کر دیے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کا اسلام آباد میں حادثے پر اظہار افسوس

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسلام آباد میں حادثے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی ہے۔

وزیرِ اعظم نے وزیرِ صحت، سیکریٹری صحت اور پمز انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ الرٹ رہیں اور زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کریں۔ انہوں نے زخمیوں کو صحتیابی تک بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کا بھی حکم دیا۔

مزید پڑھیں: دکی: کوئلہ کان میں گیس بھرنے سے دھماکا، ایک کان کن جاں بحق

وزیرِ اعظم نے سیکریٹری داخلہ کو واقعے کی مکمل تحقیقات کرانے کی ہدایت کی اور مرحومین کی مغفرت کی دعا کے ساتھ ان کے اہلخانہ کے ساتھ اظہارِ ہمدردی کیا۔

وزیرِ اعظم نے اسلام آباد انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ شہریوں کو گیس سیلنڈرز کے استعمال میں حفاظتی تدابیر کے بارے میں آگاہ کریں تاکہ مستقبل میں ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔

شادی والے گھر میں دھماکے سے 4 گھر متاثر ہوئے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ محمد یوسف

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے مطابق، دھماکا اس وقت ہوا جب گھر میں مہمان بھی موجود تھے، اور اس کے اثرات سے مجموعی طور پر 4 گھر متاثر ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: سوئٹزرلینڈ کے کرانس مونٹانا میں نیو ایئر نائٹ پر دھماکا، 40 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ملبے تلے سے مجموعی طور پر 19 افراد کو ریسکیو آپریشن کے بعد نکالا گیا، ان میں سے 11 افراد زخمی جبکہ 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔ صاحبزادہ محمد یوسف کے مطابق، ملبے کی جانچ کے لیے نائن یونٹ اور جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جا رہی ہے تاکہ حادثے کی مکمل صورتحال معلوم کی جا سکے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے کہا کہ دھماکے کی وجوہات کے تعین کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، دھماکا گیس سلنڈر پھٹنے سے ہوا یا گیس لیکج تھا تعین کیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم