خیبر پختونخوا کے ضلع مردان کی تحصیل رستم کا علاقہ بیڑوچ اپنے ذائقے دار اور خوش رنگ ریڈ بلڈ مالٹے کی وجہ سے خاص پہچان رکھتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خانپور کے ریڈ بلڈ مالٹوں میں خاص کیا ہے؟
یہ مالٹا اپنے منفرد ذائقے، مٹھاس اور رس بھرے گودے کی وجہ سے نہ صر ف مقامی منڈیوں میں مقبول ہے بلکہ ملک کے مختلف شہروں کے علاوہ بیرون ملک بھی بھیجا جاتا ہے۔
بیڑوچ مالٹے کی خاص بات اس کا قدرتی رنگ، اعلیٰ معیار اور خوشبو ہے جو اسے دیگر علاقوں کے مالٹے سے ممتاز بناتی ہے۔
مزید پڑھیے: مالٹے کے حیرت انگیز طبی فوائد
یہاں مالٹے کا سیزن ہر سال نومبر میں شروع ہو کر جنوری تک جاری رہتا ہے جس دوران یہ علاقہ سرخ و سنہری پھلوں کی خوشبو سے مہک اٹھتا ہے۔ دیکھیے عطاالرحمان کی یہ ویڈیو رپورٹ۔













