وفاقی آئینی عدالت: وفاق کی کے پی نارکوٹکس ایکٹ 2019 کو کالعدم قرار دینے کی استدعا، کیس کی سماعت 21 جنوری تک ملتوی

جمعرات 15 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی آئینی عدالت میں خیبر پختونخوا کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹنس ایکٹ 2019 کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی۔
وفاقی حکومت نے عدالت سے استدعا کر رکھی ہے کہ کے پی نارکوٹکس ایکٹ 2019 کو غیر آئینی قرار دے کر کالعدم کیا جائے۔

کیس کی سماعت جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس کریم خان آغا پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی۔

 خیبر پختونخوا حکومت کا دائرہ اختیار پر اعتراض

سماعت کے دوران خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے آئینی عدالت کے دائرہ اختیار پر اعتراض اٹھایا گیا۔

یہ بھی پڑھیے وفاقی آئینی عدالت: صدر، وزیراعظم اور آرمی چیف کیخلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی کے لیے درخواست دائر

کے پی حکومت کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے مؤقف اختیار کیا کہ صوبائی حکومت کی قانون سازی کے خلاف براہ راست آئینی عدالت میں درخواست قابلِ سماعت نہیں۔ صوبائی حکومت کے خلاف معاملہ سننے کا مجاز فورم ہائیکورٹ ہے۔

 وفاقی حکومت کا مؤقف

اینٹی نارکوٹکس فورس کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 137، 90 اور 97 وفاقی حکومت کے اختیارات واضح کرتے ہیں۔ اس وقت معاملہ دو اسمبلیوں کا نہیں بلکہ دو حکومتوں کے درمیان تنازع ہے۔ اس لیے آئینی عدالت اس کیس کی سماعت کی مجاز ہے۔

یہ بھی پڑھیے ارشد شریف قتل کیس آخری مراحل میں، وفاقی آئینی عدالت کا کیس نمٹانے کا عندیہ

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ یہ عدالت اس کیس کو سننے کا اختیار رکھتی ہے۔

دلائل سننے کے بعد وفاقی آئینی عدالت نے کیس کی مزید سماعت 21 جنوری تک ملتوی کر دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم