9 مئی میں ملوث افراد کو سزا ملنی چاہیے تاکہ مستقبل میں ایسا کوئی واقعہ دوبارہ نہ ہو، فیصل کریم کنڈی

جمعرات 15 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ 9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ باب ہے، جسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ ملوث افراد کو سزا ملنی چاہیے تاکہ مستقبل میں ایسا کوئی واقعہ دوبارہ نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا کو افغان سرحد کے راستے بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردی کے خطرات درپیش ہیں، فیصل کریم کنڈی

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ 9 مئی میں وزیراعلیٰ ملوث ہو یا میں خود ملوث ہوں، سب کو قرار واقعی سزا ملنی چاہیے، 9 مئی ملکی تاریخ کا ایسا باب ہے جو کہ کبھی نہیں بھولا جا سکتا، 9 مئی کے مجرمان یا سہولت کاروں کو اگر سزائیں ہوتیں تو آج ہمیں یہ مشکلات نہ دیکھنی پڑتیں۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ آئی ڈی پیز کے حوالے سے وفاقی حکومت تعاون کر رہی ہے، صوبائی حکومت بھی تعاون کر رہی ہے، آئی ڈی پیز کو فنڈز بھی دے رہے ہیں اور دوسری طرف کہہ رہے ہیں کہ آپریشن بھی نہیں ہونے دیں گے، پھر کہتے ہیں کہ کوئی پوچھتا بھی نہیں ہے آپریشن کے حوالے سے، اگر کوئی نہیں پوچھ رہا تو آپ کیسے کہتے ہیں کہ آپریشن نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آئین میں گورنر راج موجود ہے، لیکن اس وقت اس پر غور نہیں کیا جا رہا، ہم چاہتے ہیں کہ وفاقی حکومت، صوبائی حکومت اور تمام ادارے مل کر صوبے کے امن کے لیے کام کریں، ایسے حالات پیدا نہ ہوں کہ وفاقی حکومت گورنر راج کے اقدام پر مجبور ہو۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان اور بشریٰ بی بی سزا یافتہ، احتجاج سے کیسے رہائی ہو سکتی ہے؟ فیصل کریم کنڈی

ان کا کہنا تھا کہ آج ہر کوئی کہہ رہا ہے کہ صوبے کے حالات خراب ہیں، صوبے میں دہشت گردی کے حملے ٹی ٹی پی کر رہی ہے جس کے ویڈیو ثبوت موجود ہیں، کیا یہ حملے اسرائیل یا انڈیا نے کیے ہیں، یہ انہی ٹی ٹی پی کے لوگوں نے کیے ہیں، جن کے بارے میں سہیل آفریدی کہہ رہے ہیں کہ ہمیں ثبوت دے دیں، اس سے بڑا ثبوت کیا ہے کہ افغانستان صوبے میں دخل اندازی کر رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیش کے قومی سلامتی کے مشیر کی واشنگٹن میں امریکی حکام سے اہم ملاقاتیں، دوطرفہ اقتصادی تعان پر تبادلہ خیال

وفاقی وزیر اطلاعات کی عشرت فاطمہ کے گھر آمد، پی ٹی وی میں بطور مینٹور شمولیت کی پیشکش

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ 15 روز کے لیے برقرار

بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کا اسلام آباد میں داخلہ آج رات 12 بجے کے بعد ممنوع

پاکستان اور امریکا کی مشترکہ فوجی مشق جاری، نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں تقریب کا انعقاد

ویڈیو

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

مردان کے ریڈ بلڈ بیڑوچ مالٹے کی خاص بات کیا ہے؟

وی ایکسکلوسیو: نہ کوئی ونڈر بوائے آرہا ہے نہ ٹیکنوکریٹس اس ملک کے مسائل حل کرسکتے ہیں: مصدق ملک

کالم / تجزیہ

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘

ٹرمپ کی اخلاقی جڑیں

کریٹیکل منرلز، دنیا کی سب سے بڑی مائننگ کمپنی کونسی، ریکوڈک فیصلہ کن