سم یا ڈیوائس سے کی جانے والی کسی بھی ایکٹیویٹی کا ذمہ دار براہ راست صارف ہوگا، پی ٹی اے کا انتباہ

جمعرات 25 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) نے صارفین کو یاد دلایا ہے کہ تمام سمز کارڈز لازمی طور پر صارف کے اپنے نام پر رجسٹر ہوں۔ دیگر افراد کے نام پر رجسٹر شدہ سم کا استعمال قوانین کی خلاف ورزی سمجھا جائے گا اور اس کے غلط استعمال کی پوری ذمہ داری رجسٹرڈ صارف پر عائد ہوگی۔

پی ٹی اے نے زور دیا ہے کہ صارفین اپنی سمز اور ٹیلی کمیونیکیشن کنیکشنز کے ذمہ دارانہ استعمال کو یقینی بنائیں۔ ہر صارف کو اپنے سم یا ڈیوائس کے ذریعے کی جانے والی کالز، میسجز اور ڈیٹا کے استعمال کی ذاتی طور پر ذمہ داری قبول کرنی ہوگی۔

صارفین کو تمام متعلقہ قوانین و ضوابط کی پابندی کرنا ضروری ہے، اور کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں مناسب اقدامات کیے جائیں گے۔

پی ٹی اے نے تمام صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ ذمہ دارانہ رویہ اختیار کریں اور پاکستان کے ٹیلی کمیونیکیشن نظام کی سیکیورٹی، استحکام اور قابلِ اعتماد ہونے میں فعال کردار ادا کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘