وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد 15 جنوری کو جی 9 میں آسان خدمت مرکز کا افتتاح کیا۔ اس خدمت مرکز میں 12 سرکاری ادرے ایک ہی چھت تلے عوام کو نادرا، پولیس، سی ڈی اے، ڈپٹی
کمشنر آفس، ایف بی آر اور سوئی ناردرن سمیت 60 سے زائد عوامی خدمات دستیاب ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: خوش اخلاقی اور عوامی خدمت ترجیح ہونی چاہیے، وزیراعظم شہباز شریف کا آسان خدمت مرکز کی افتتاحی تقریب سے خطاب
آسان خدمت مرکز میں شہریوں نے وی نیوز سے بات کرتے ہوئے اس مرکز کی صفائی، معاون و تربیت یافتہ اسٹاف، بہت سی سہولیات کا یکجاں ہونے پر حکومت کو سراہا۔
افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا پاکستان آسان خدمت مرکز سے عوام کو بے پناہ آسانیاں میسر آئیں گی، آسان خدمت مرکز کے لیے ماسٹر ٹرینرز نے آذربائیجان سے تربیت حاصل کی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ آذربائیجان کے غیرمعمولی تعاون پر مشکور ہیں۔ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی آسان خدمت مرکز قائم کریں گے۔
مزید پڑھیے: وزیراعظم شہباز شریف نے صحت کارڈ پروگرام کا باضابطہ افتتاح کردیا
وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی خدمات ایک چھت تلے فراہم کرنے کے لیے مزید آسان خدمت مراکز بنائے جائیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت ملک میں حکومتی خدمات کے ایکو سسٹم کو یکسر بدلنے کےلیے کوشاں ہے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان کےخدمت مراکز میں کارکردگی کےاہداف طے کر کے ہر سہ ماہی تھرڈ پارٹی پر فارمنس آڈٹ کرایا جائے گا۔
مزید پڑھیں: صدر مملکت اور وزیراعظم شہباز شریف کا شبِ معراج پر قوم کے نام پیغام
وزیر اعظم نے کہا کہ اوورسیزپاکستانیوں کی سہولت کے لیے پاکستانی سفارتخانوں میں آسان خدمت مراکزکے کاؤنٹر بنائے جائیں۔ دیکھیے ویڈیو رپورٹ۔












