سیاسی درجہ حرارت نیچے لانے کے لیے کردار ادا کریں، فواد چوہدری کی نواز شریف سے اپیل

ہفتہ 17 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور سینیئر سیاستدان فواد چوہدری نے حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک میں سیاسی درجہ حرارت کو نیچے لانے کے لیے کردار ادا کریں۔

مزید پڑھیں: صدر زرداری، نواز شریف اور وزیراعظم کی مشاورت سے حکومتی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی جائے، نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کی تجویز

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہاکہ نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی درخواست کی تھی، مگر اب تک کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

انہوں نے زور دے کر کہاکہ سیاسی استحکام کے لیے نواز شریف، شہباز شریف اور آصف زرداری کو مذاکرات کرنا ہوں گے، اور کوٹ لکھپت جیل کے قیدیوں کی رہائی ایک مثبت تاثر پیدا کرے گی۔

سابق وزیر نے پی ٹی آئی کی پالیسی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہاکہ پارٹی میں دو متضاد رائے پائی جاتی ہیں، ایک حصہ انقلاب چاہتا ہے اور دوسرا مذاکرات کا خواہاں ہے۔

فواد چوہدری نے مزید کہاکہ پارٹی کے اندر بھی بیانات میں تضاد موجود ہے، بیرسٹر گوہر کچھ کہتے ہیں تو خیبر پختونخوا کے جونیئر وزیر کچھ اور رائے رکھتے ہیں۔

انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہاکہ سلمان اکرم راجا کہتے ہیں کہ افغانستان سے دہشتگردی کا خطرہ ہے، جبکہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اس بیان سے متفق نہیں ہیں، جو پارٹی میں رائے کے اختلافات کی عکاسی کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: کوئی بامعنی مذاکرات کرنا چاہے گا تو عمران خان سے مشاورت کریں گے، پی ٹی آئی کا حکومتی پیشکش پر جواب

واضح رہے کہ فواد چوہدری، عمران اسماعیل اور محمود مولوی ملک میں گرینڈ ڈائیلاگ کے لیے مہم چلا رہے ہیں، لیکن پی ٹی آئی قیادت کا کہنا ہے کہ ان لوگوں کو تحریک انصاف سے نکالا جا چکا ہے، اس لیے ان کی رائے کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لائیوآپریشن ایپک فیوری کامیاب، ایران کو بڑی شکست دی، امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ

ایوانِ صدر میں سفارتی تقریب، 6 ممالک کے سفیروں نے صدر زرداری کو اپنی اسناد پیش کیں

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

پاکستان نے خطے میں قیام امن کے لیے اہم اور مثبت کردار ادا کیا، رجب طیب ادروان

9 اپریل کا جلسہ: پی ٹی آئی کا موٹروے کی بجائے جی ٹی روڈ سے جانے کا فیصلہ

ویڈیو

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

مری میں شدید بارش، لینڈ سلائیڈ اور سیلاب کا خطرہ، ہائی الرٹ جاری

اورنج لائن ٹرین میں مفت سفر کرنے کا آسان طریقہ

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟