پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن کے لیے کھلاڑیوں کے انتخاب کے نظام میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، جس کے تحت لیگ میں پہلی بار پلیئرز آکشن متعارف کرایا جا رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق رات گئے منعقدہ پی ایس ایل گورننگ کونسل کی ورکنگ کمیٹی کے اہم اجلاس میں ڈرافٹ، ری ٹینشن اور آئندہ سیزن کے فارمیٹ سے متعلق تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 11، محسن نقوی نے کھلاڑیوں کے معاوضے میں اضافہ اور آکشن کی تجویز دیدی
اجلاس میں متفقہ طور پر پی ایس ایل 11 میں پلیئرز آکشن کرانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق پی ایس ایل 11 کے لیے کھلاڑیوں کی ری ٹینشن پالیسی بھی طے کر لی گئی ہے۔ لیگ کی موجودہ چیمپیئن لاہور قلندرز نے پلیئرز آکشن کے حق میں ووٹ دیا، جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، اسلام آباد یونائیٹڈ، کراچی کنگز اور حیدر آباد کی فرنچائزز نے بھی آکشن کی حمایت کی۔
🚨 HISTORIC MOVE IN PSL HISTORY 🚨
– PSL has adopted a player auction model from this season. pic.twitter.com/Y4LBsDZvCN
— junaiz (@dhillow_) January 18, 2026
ذرائع کے مطابق 5 پرانی فرنچائزز نے 4 ری ٹینشنز پر اتفاق کیا ہے، جن میں سے ایک کھلاڑی کو برانڈ ایمبیسڈر مقرر کیا جائے گا۔
مجموعی طور پر ہر کیٹیگری سے ایک ایک کھلاڑی کو ری ٹین کیا جائے گا، جبکہ ایک کھلاڑی کو نچلی کیٹیگری میں لا کر برانڈ ایمبیسڈر بنایا جا سکے گا۔
مزید پڑھیں: ملتان سلطانز کے سابق کپتان محمد رضوان اس بار پی ایس ایل کی کس ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں؟
اسی طرح نئی فرنچائزز باقی پلیئرز پول سے اسی طریقہ کار کے تحت کھلاڑی منتخب کریں گی، جبکہ باقی دستیاب کھلاڑیوں کا آکشن کیا جائے گا اور فرنچائزز آکشن کے ذریعے اسکواڈ مکمل کریں گی۔
اجلاس میں شامل 2 نئی فرنچائزز نے زیرو ری ٹینشن کے حق میں زور دیا۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل کی 7ویں ٹیم ‘حیدر آباد’ 175 کروڑ روپے میں خریدنے والے فواد سرور کون ہیں؟
ذرائع کے مطابق ورکنگ کمیٹی کے فیصلوں کی حتمی منظوری چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی دیں گے، جبکہ ضرورت پڑنے پر گورننگ کونسل کا باقاعدہ اجلاس بھی طلب کیا جا سکتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل آکشن اور ری ٹینشن سے متعلق مجوزہ فارمولا چیئرمین پی سی بی کو ارسال کر دیا جائے گا، جس کے بعد آئندہ ایک سے 2 روز میں اس کا باضابطہ اعلان متوقع ہے۔













