پی ایس ایل کی 7ویں ٹیم ‘حیدر آباد’ 175 کروڑ روپے میں خریدنے والے فواد سرور کون ہیں؟

جمعرات 8 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ساتویں فرنچائز کا باضابطہ اضافہ ہوگیا ہے، جسے امریکا میں قائم ایف کے ایس گروپ نے اسلام آباد میں ہونے والی نیلامی کے دوران سب سے زیادہ بولی دے کر حاصل کیا۔

نیلامی پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی اور دیگر اعلیٰ حکام کی موجودگی میں منعقد ہوئی جہاں ایف کے ایس گروپ کے سربراہ فواد سرور نے 175 کروڑ روپے (تقریباً 6.25 ملین ڈالر) کی بولی دے کر نئی فرنچائز خریدی۔

فرنچائز کی خریداری کے بعد انہوں نے نئی ٹیم کے لیے ‘حیدرآباد’ کے نام کا انتخاب کیا۔

یہ بھی پڑھیے: پی ایس ایل کی 8ویں ٹیم سیالکوٹ 185 کروڑ روپے میں خریدنے والے حمزہ مجید کون ہیں؟

اس موقع پر فواد سرور نے کہا کہ ان کی دیرینہ خواہش تھی کہ حیدرآباد کو پی ایس ایل میں نمائندگی ملے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کا تعلق بھی حیدرآباد سے ہے اور انہوں نے 10ویں جماعت تک تعلیم وہیں حاصل کی۔

فواد سرور کون ہیں؟

فواد سرور کی پیدائش حیدرآباد میں ہوئی جہاں انہوں نے ابتدائی تعلیم حاصل کی، بعدازاں اعلیٰ تعلیم کے لیے بیرونِ ملک منتقل ہوئے۔ اگرچہ وہ اس وقت امریکا میں مقیم ہیں، تاہم ان کے مطابق حیدرآباد سے ان کا جذباتی رشتہ آج بھی برقرار ہے۔

فواد سرور ایف کے ایس گروپ کے صدر ہیں، جس کی سرمایہ کاری زراعت، خوراک، انفراسٹرکچر، ایوی ایشن اور رئیل اسٹیٹ سمیت مختلف شعبوں میں پھیلی ہوئی ہے۔ یہ گروپ انڈونیشیا میں خوراک اور فیڈ کے اجزا فراہم کرنے والی بڑی کمپنیوں میں شمار ہوتا ہے، جبکہ امریکا اور پاکستان میں بھی اس کے کاروباری مفادات موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: پی ایس ایل کی 2 نئی ٹیموں کی نیلامی: 7ویں ٹیم حیدر آباد 175 کروڑ، 8ویں ٹیم سیالکوٹ 185 کروڑ روپے میں فروخت

کرکٹ کے فروغ کے لیے بھی فواد سرور سرگرم ہیں۔ وہ کنگزمین اسپورٹس اینڈ انٹرپرائزز کے بانی اور مالک ہیں اور امریکا میں شکاگو کنگزمین کرکٹ ٹیم کے بھی مالک ہیں، جس نے 2024 میں مائنر لیگ کرکٹ چیمپئن شپ اپنے نام کی۔

فواد سرور نے حیدرآباد میں کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا اور بتایا کہ وہ اس سے قبل امریکا میں بھی اسپورٹس اسٹیڈیمز تعمیر کرچکے ہیں۔

پی ایس ایل کی 7ویں فرنچائز کے حصول کے ساتھ فواد سرور نے پاکستان کی سب سے بڑی ٹی20 لیگ میں بطور فرنچائز اونر شمولیت اختیار کرلی ہے، اور اس فرنچائز کے مالکانہ حقوق اگلے 10 سال تک ان کے پاس رہیں گے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں پی ایس ایل میں 2 نئی ٹیموں کی نیلامی کے لیے 9 بڈرز نے بولی دی جہاں ‘حیدر آباد’ کے ساتھ 8ویں ٹیم ‘سیالکوٹ’ 185 کروڑ روپے میں فروخت ہوئی۔ نئی ٹیموں کی شمولیت کے بعد لیگ میں کل فرنچائزز کی تعداد 6 سے بڑھ کر 8 ہوگئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

افریقہ کی منڈیوں میں داخلے کا سنہری موقع، یوگنڈا کی پاکستان کو 25 سال تک ٹیکس چھوٹ سرمایہ کاری کی پیشکش

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں