ملتان سلطانز کے سابق کپتان محمد رضوان اس بار پی ایس ایل کی کس ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں؟

ہفتہ 10 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پی ایس ایل 11 کے ڈرافٹ سے قبل سابق ملتان سلطانز کپتان محمد رضوان ایک بار پھر خبروں کا مرکز بن گئے ہیں۔ اگر ملتان سلطانز نے انہیں ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا تو نئی فرنچائز سیالکوٹ انہیں اپنی ٹیم میں شامل کرنے کی مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آرہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملتان سلطانز کی ملکیت کا معاہدہ ختم ہونے کے قریب، پی سی بی فرنچائز کا کنٹرول سنبھالے گا

میڈیا رپورٹس کے مطابق سیالکوٹ فرنچائز کی جانب سے محمد رضوان کو کپتان بنانے پر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے، بشرطیکہ وہ ملتان سلطانز سے دستیاب ہو جائیں۔ نئی فرنچائز اپنی ٹیم کی بنیاد رکھنے کے لیے کسی تجربہ کار پاکستانی انٹرنیشنل کھلاڑی کو قیادت سونپنے کی خواہاں ہے۔

 سیالکوٹ کی انتظامیہ کوچنگ اسٹاف کے لیے بھی مختلف آپشنز پر غور کررہی ہے اور سابق آل راؤنڈر اظہر محمود کو کوچ بنانے کی اطلاعات بھی گردش کر رہی ہیں، تاہم اس حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔

سیالکوٹ فرنچائز کے مالک حمزہ مجید پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ ٹیم کا کپتان پاکستان یا آسٹریلیا سے ہوگا، جس کے بعد محمد رضوان کا نام مزید مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل کی نئی ٹیم ‘سیالکوٹ’ خریدنے والے حمزہ مجید کے پسندیدہ کھلاڑی کون ہیں؟ نام بتا دیے

دوسری جانب ملتان سلطانز میں بھی قیادت کے معاملے پر صورتحال غیر یقینی ہے۔ محمد رضوان کے کپتانی چھوڑنے کے بعد، جب پاکستان کرکٹ بورڈ نے علی ترین کی علیحدگی کے بعد فرنچائز کے انتظامی امور سنبھالے، تو قیادت کے لیے نئے ناموں پر غور شروع ہوا، سلمان علی آغا کو ممکنہ کپتان کے طور پر زیر غور لایا جارہا ہے۔

ادھر سیالکوٹ فرنچائز کی تیاریوں میں تیزی دیکھی جا رہی ہے، فرنچائز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹیم کا باضابطہ نام، صدر اور لوگو آئندہ چند دنوں میں سامنے لایا جائے گا، جس کے ساتھ ہی پی ایس ایل کے 2026 کے توسیع شدہ سیزن سے قبل ٹیم کی شناخت مکمل کر لی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیپلز پارٹی کا حکومتی اتحاد میں رہنا ملکی مفاد میں ہے، راجا پرویز اشرف نے اختلافات کی خبریں رد کردیں

سوتیلے بیٹوں سنی اور بوبی دیول سے اختلافات کی خبروں پر ہیما مالنی کا ایک بار پھر تبصرہ

لاکھوں ویوز کے باوجود بڑا نقصان، مبشر صدیق نے لوگوں کو لائیو آمدنی دکھا کر حیران کردیا

عمران خان سے ملاقات کی پھر کسی کو اجازت نہ ملی، بہنوں کا جیل کے قریب دھرنا، سیکیورٹی سخت

قومی بیانیے کا فروغ، قومی پیغام امن کمیٹی نے ڈی جی آئی ایس پی آر کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی

ویڈیو

اسلام آباد گیس لیکج حادثہ، ‘میرا سب ختم ہوگیا، گھر واپس کیسے جائیں گے’

اسلام آباد کی سردی میں سوپ کے لیے لمبی قطاریں، اس میں خاص کیا ہے؟

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کالم / تجزیہ

امریکی یلغار: تصویر کے 3 رخ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے